Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے بھارت اورجاپان کے مابین ماحولیاتی تعاون کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی عرضداشت کو منظوری دی


نئی دہلی ،07دسمبر : مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم ، جناب نریندرمودی کی قیادت میں بھارت اورجاپان کے مابین تعاون سے متعلق میمورینڈم ( ایم اوسی ) کو اپنی استقدامی منظوری دے دی ہے ۔ مذکورہ ایم اوسی پرمحترم وزیراعظم ہند کے دورہ ٔ جاپان کے دوران 29اکتوبر ،2019کودستخط عمل میں آئے تھے ۔

فوائد

          مذکورہ ایم اوسی بھارت اورجاپان کے مابین ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وسائل کے انتظام کے معاملے میں تعاون کے امکانات کا راستہ ہموارکریگی اور  اس کے ذریعہ قریبی اور طویل المدت تعاون کا راستہ ہموارہوجائیگا۔ اس کے تحت مساوات باہمی فلاح وبہبود اور استفادہ کے پہلوشامل ہوں گے ۔ایساکرتے وقت نافذالعمل قوانین اور ہرملک کی قانونی تجاویز کابھی لحاظ رکھاجائیگا۔ ایم اوسی دونوں ممالک کے مابین اطلاعات وتکنالوجی کے باہم تبادلے کا راستہ بھی ہموارکریگی ۔

          ماحولیاتی انحطاط کے نتیجے میں اقتصادی اورسماجی خسارے لاحق ہوتے ہیں اور سماج کا کمزورطبقہ ان سے زیادہ متاثرہوتاہے ۔ ماحولیاتی انحطاط کی روک تھام کے لئے کی جانے والی کوئی بھی کوشش معاشرے کے تمام طبقات کو جامع ماحولیاتی وسائل فراہم کرانے میں مدد گارہوگی ۔ توقع کی جاتی ہے کہ مذکورہ ایم اوسی بہترماحولیاتی تحفظ ، ماحولیاتی رکھ رکھاو ، موسمیاتی تبدیلی کے بہترانتظام اور حیاتیاتی گوناگونی تحفظ کے لئے جدیدترین تکنالوجیاں اور موزوں طریقہ ہائے کار فراہم کریگی ۔

**************

 (م ن ۔ع  آ )

U-6095