Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے بھارت اور ازبیکستان کے درمیان زراعت اور متعلقہ شعبوں میں تعاون کے معاہدے کو منظوری دی


 

نئی دہلی،26؍ستمبر، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بھارت اور ازبیکستان کے درمیان زراعت اور متعلقہ شعبوں میں تعاون کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کو منظوری دے دی ہے۔

بھارت اور ازبیکستان کے درمیان تعاون کے معاہدے میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

1-قوانین ، معیار اور  پیداوار کے نمونوں سے متعلق معلومات کا باہمی مفاد میں تبادلہ۔

2-ازبیکستان میں مشترکہ زرعی کلیسٹر  قائم کرنا۔

3-فصل کی پیداوار اور ان کو متنوع بنانے کے شعبے میں تجربات کا تبادلہ۔

4- باہمی طور پر مفید جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر بیج کی پیداوار ، ریاستوں اور فریقوں سے متعلق قانون کے مطابق بیج کی تصدیق سے متعلق معلومات کے تبادلے اور  بیجوں کے نمونوں کے تبادلے۔

5-آب پاشی سمیت زراعت اور اس سے متعلقہ شعبوں میں پانی کو کم استعمال کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کی خاطر ٹیکنالوجی کا استعمال۔

6-جینیات ، بریڈنگ ، بائیو ٹیکنالوجی، پودوں کا تحفظ ، مٹی کی زرخیزی کو برقرار کو رکھنے ، مشینوں کا استعمال ، آبی وسائل اور سائنسی نتائج کے باہمی نفاذ سمیت  مشترکہ سائنسی تحقیق کا انعقاد۔

7-پودوں کو الگ تھلگ رکھنے کے شعبے میں تعاون کا فروغ اور توسیع۔

8-مویشی پروری ، مویشیوں کی صحت ، پولیٹری، جینیات اور الگ تھلگ پرورش کرنے کی سہولیات سمیت مویشی پروری کے شعبے میں تجربات کا تبادلہ۔

9-زراعت اور خوراک کی صنعت کے شعبے میں  سائنسی اور عملی سرگرمیوں کے بارے میں تحقیقی اداروں کے  درمیان تبادلے ۔(نمائشیں ، میلے، کانفرنس ، سمپوزیا)

10-زراعت اور خوراک کی تجارت میں تعاون۔

11-خوراک کو ڈبہ بند کرنے سے متعلق مشترکہ پروجیکٹوں کے امکانات تلاش کرنا اور قائم کرنا۔

12-دونوں فریقوں کے درمیان باہمی طور پر رضامندی کے بعد کسی اور شعبے میں تعاون کرنا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-وا- ق ر)

U-4988