پی ایم انڈیا
نئی دہلی،26؍ستمبر، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے صحت اور طبی سائنس میں تعاون کے لئے بھارت اور ازبیکستان کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کئے جانے کو منظوری دے دی ہے۔
معاہدے میں مندرجہ ذیل شعبوں میں تعاون کیا جائے گا۔
1-طبی سازوسامان بشمول تدریسی سامان، طبی تعلیم کے اداروں کی لیبوریٹریوں میں تحقیق اور ادویاتی مصنوعات کے لئے سازوسامان کے شعبے میں تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے مواقع میں توسیع کرنا۔
2-بنیادی حفظان صحت کو مضبوط بنانا اور حفظان صحت کی سہولیات قائم کرنا۔
3-طبی اور صحت سے متعلق تحقیق کا فروغ اور اس کے ساتھ ساتھ ان شعبوں میں تجربات کا تبادلہ۔
4-ٹیلی میڈسین اور الیکٹرانک صحت معلومات نظام کے شعبوں میں تجربات اور ٹیکنالوجی کے تبادلے۔
5-ماؤں اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال۔
6-وبائی بیماریوں اور متعدی اور غیر متعدی بیماریوں کی نگرانی اور کنٹرول کے لئے تکنیک اور حکمت عملی کا فروغ اور ان میں بہتری۔
7-ادویات اور دوا سازی کی مصنوعات کا ریگولیشن ۔
8- باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون۔
تعاون کی تفصیلات کو مزید واضح کرنے اور اس معاہدے کے نفاذ پر نظر رکھنے کے لئے ایک ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-وا- ق ر)
U-4984