Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے بھارت اور میسیڈونیاکے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کے مفاہمت نامے کو منظوری دی


نئی دہلی،28 فروری /     وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے صحت کے شعبے میں تعاون کے لئے بھارت اور میسیڈونیا کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس مفاہمت نامے کے تحت مندرجہ ذیل شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا:

  1. صحت کے شعبے میں صلاحیت سازی اور انسانی وسائل کی مختصر مدت کی تربیت ۔
  2. طبی ڈاکٹروں ، عہدیداروں اور صحت کے دیگر پیشہ ور افراد اور ماہرین کے تبادلے اور تربیت ۔
  • انسانی وسائل کے فروغ اور حفظان صحت کی سہولیات کے قیام میں امداد۔
  1. تعاون کے دیگر شعبے جن پر باہمی طور پر فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

 

تعاون کی تفصیلات کو مزید واضح کرنے اور اس کے نفاذ کی نگرانی کرنے کے لئے ایک ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔

**************

 ( م ن ۔و ۔ م ف  ۔ 28- 02 – 2018 )

U No. 1136