پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 6 جون 2018، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ کو اپریل 2018 میں پائیدار اور اسمارٹ شہری ترقی کے شعبے میں تکنیکی امداد باہمی سے متعلق بھارت اور ڈنمارک کے درمیان دستخط کئے گئے ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) سے مطلع کیا گیا۔
تفصیلات
اس مفاہمت نامے کا مقصد معلومات کے تبادلے، ادارہ جاتی امداد باہمی، تحقیق و ترقی اور متعلقہ امور پر تجارتی تعلقات کے ذریعہ باہمی مفاد کی بنیاد پر پائیدار اور اسمارٹ شہری ترقی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔ امداد باہمی کے شعبوں میں اسمارٹ شہری حل، قابل سکونت، پائیدار اور مربوط شہری منصوبہ بندی، از سر نو ترقی اور زمین کا استعمال، مربوط ٹھوس فضلہ انتظام اور وہ دیگر متعلقہ شعبے شامل ہیں، جن پر دونوں ملکوں نے اتفاق رائے کرلیا ہے۔
نفاذ کی حکمت عملی
اس مفاہمت نامے کے تحت ایک مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کی تشکیل کی جائے گی تاکہ وہ مفاہمت نامے کے فریم ورک کے تحت امداد باہمی سے متعلق پروگراموں کا نفاذ کرسکے اور حکمت عملی تیار کرسکے۔ یہ مشترکہ ورکنگ گروپ وقفے وقفے سے کبھی ڈنمارک میں اور کبھی بھارت میں ملاقات کرتا رہے گا جیسا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق ہوجائے۔
بڑا اثر
یہ مفاہمت نامہ دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار اور اسمارٹ شہری ترقی کے شعبے میں دو طرفہ امداد باہمی کو فروغ دے گا۔ اس مفاہمت نامے سے مربوط ٹھوس فضلہ انتظام کے شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ن ا۔ن ا۔
U- 2967