پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 2جنوری 2019/ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے ٹریڈ یونینوں کو تسلیم کئے جانے سے متعلق شقیں تیار کرنے کے لئے ٹریڈ یونین ایکٹ 1926 کو منظوری دے دی ہے۔
فائدے:
منظوری سے جو آسانیاں پیدا ہوں گی وہ حسب ذیل ہیں:
1۔مرکز اور ریاست میں ٹریڈ یونینوں کو تسلیم کیا جانا
2۔ سہ فریقی اداروں میں ورکروں کی صحیح نمائندگی کو یقینی بنانا۔
3۔ حکومت کے ذریعہ ورکروں کی نمائندگی کی من مانی نامزدگی پر روک تھام۔
4۔ مقدمے اور صنعتی بے چینی کم کرنا۔
مجوزہ بل سے اس بات کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ حکومت کے ذریعہ سہ فریقی اداروں میں ورکروں کی نمائندگی مزید شفا ف بن جائے گی۔ ٹریڈ یونینیں صنعتی ہم آہنگی کو بنائے رکھنے میں جوابدہ ہوں گی۔ مرکز اور ریاستی سطح پر ٹریڈ یونینو ں کو تسلیم کیے جانے سے اس طرح کے عمل کو محتلف محکموں کے ذریعہ دوہرائے جانے سے بچایا جاسکے گا۔
تسلیم شدہ ٹریڈ یونینوں کو مرکز یا ریاستی سطح پر مخصوص ذمہ داریاں دی جاسکیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ۔ ج۔
U- 55