Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے ترقی سے متعلق خلائی ٹکنالوجی کے پرامن استعمال میں تعاون کے لئے بھارت اور تاجکستان کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی


نئی دہلی،  6 دسمبر 2018،    وزیراعظم جناب نریندر مودی کے  زیرصدارت مرکزی کابینہ کو ترقی سے متعلق خلائی ٹکنالوجی کے پرامن استعمال میں امداد باہمی کے لئے بھارت اور تاجکستان کے درمیان ہوئے مفاہمت نامے (ایم او یو) سے مطلع کیا گیا۔ اس مفاہمت نامے پر تاجکستان کے دوشانبے میں 8 اکتوبر 2018 کو دستخط کئے گئے تھے۔

تفصیلات:

یہ مفاہمت نامہ  زمین کی ریموٹ سینسنگ، مواصلاتی سیٹلائٹ اور سیٹلائٹ پر مبنی نیوی گیشن،  خلائی سائنس اور سیاروں کی دریافت، خلائی جہاز اور خلائی نظام اور زمینی نظام کے استعمال اور خلائی ٹکنالوجی کے استعمال جیسے دلچسپی  کے ممکنہ  شعبوں میں تعاون کو فروغ دے گا۔  

یہ مفاہمت نامہ  ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل، ڈی او ایس / آئی ایس آر او  اور  اسٹیٹ کمیٹی آف لینڈ منیجمنٹ اینڈ جیوڈیسی  آف ری پبلک آف تاجکستان کے ارکان کے حصول میں مدد کرے گا جس سے اس مفاہمت نامے کے نفاذ کے لئے نظام الاوقات اور ذرائع سمیت ایکشن پلان کو تیار کیا جاسکے گا۔

اثرات:

دستخط شدہ یہ مفاہمت نامہ  زمین کی ریموٹ سنسنگ ، سیٹلائٹ نیوی گیشن، خلائی سائنس اور باہری خلا کی دریافت کے شعبے میں نئی تحقیقی سرگرمیوں کی دریافت کرنے  اور استعمال کے امکانات  کو رفتار دے گا۔

فوائد:

یہ مفاہمت نامہ انسانیت کے فائدے کے لئے خلائی تکنالوجی کے استعمال کے شعبے میں مشترکہ سرگرمی کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔ اس کے نتیجے میں ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل کی جاسکے گی جس سے  اس معاہدے کے التزامات کے نفاذ کے لئے نظام الاوقات اور ذرائع سمیت ایکشن پلان کو تیار کیا جاسکے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔ن ا۔ن ا۔

U- 6131