Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے تونگا بھدرا اسٹیل پروڈکٹس لمیٹیڈ کے بند کرنے سے متعلق سی سی ای اے کے فیصلے کے نفاذ کو منظوری دی


نئی دہلی، 10جنوری 2018/  وزیراعظم جناب نریندرمودی  کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے     غیر منقولہ اثاثوں   کے نمٹارے کے سلسلہ میں    تونگا بھدرا اسٹیل پروڈکٹس لمیٹیڈ  (ٹی ایس پی ایل)  کے بند  کرنے سے متعلق  سی سی ای اے کے فیصلے کے نفاذ  کو منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت  رجسٹرار آف کمپنیز سے کمپنی کا نام بھی   ہٹا لیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ   سی سی ای اے نے   دسمبر 2015میں   ملازمین  /کام کرنے والوں اور  قرض دہندگان کو   ان کے تمام    واجبات کی ادائیگی کے بعد   کمپنی کے بند  کرنے کو   منظوری دے دی تھی۔کابینہ نے  20 ہزار  اسکوائر میٹر  زمین کے ساتھ  کرناٹک کی حکومت کو   ایم ایم ایچ پلانٹ   کی منتقلی   کو بھی منظوری دے دی ہے۔   کابینہ نے   ہسپیٹ میں   کمپنی کی  82.37 ایکڑ اراضی کو  کرناٹک حکومت سے فروخت کرنے کی بھی منظوری دی ہے تاکہ   اس کا استعمال کرناٹک اسٹیٹ  ہاؤسنگ بورڈ کے لئے کیا جاسکے۔   کرناٹک حکومت سے یہ زمین    66 لاکھ فی ایکڑ کی شرح پر  بیچی جارہی ہے۔ 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ن ا  ۔ ج۔

U- 218