Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے حیدرآباد میں آپریشنل اوشنو گرافی کے لئے بین الاقوامی تربیتی مرکز کے قیام سے متعلق یونیسکو کے ساتھ ایک معاہدہ کو منظوری دی


 

نئی دہلی، 15  دسمبر 2017/ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیرصدارت  مرکزی کابینہ نے حیدرآباد میں یونیسکو کے  زمرہ  -2 سینٹر  (سی 2سی) کے طور پر آپریشنل اوشنو گرامی کے لئے بین الاقوامی تربیتی مرکز کے قیام کو منظوری دی ہے۔ 

 اس معاہدہ کا مقصد  بحر ہند کے خطہ  (آئی او آر) والے ممالک،  بحر ہند اور بحر اٹلانٹک  کی سرحد پر واقع  افریقی ممالک  اور چھوٹے جزیروں کے ممالک کے لئے یونیسکو کے دائرہ کار کے تحت  صلاحیت سازی سے متعلق   ایک تربیتی مرکز قائم کرنا ہے۔  

آپریشنل اوشنو گرافی  مختلف شعبوں مثلاً ماہی گیر،  آفات کے بندوبست ، جہاز رانی  بندگاہوں ،ساحلی  ریاستوں، بحریہ  ، کوسٹ گارڈ،  ماحولیات اور بیرون ملک صنعتوں کو   اطلاعاتی خدمات   فراہم کی سمت میں  منظم طور پر  اوشنو گرافک مطالعات کے اہتمام کی سرگرمی ہے۔ 

 

U- 6314