Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے دوہرے ٹیکس نظام سے بچنے اور آمدنی ٹیکس کے سلسلے میں مالی چوری کی روک تھام کیلئے ہندوستان اور جمہوریہ کرغستان کے درمیان ہوئے معاہدے میں ترمیم سے متعلق پروٹوکول کو منظوری دی


نئی دہلی،10؍ نومبر۔ وزیراعظم کی صدارت میں آج مرکزی کابینہ نے دوہرے ٹیکس نظام سے بچنےا ور آمدنی ٹیکس کے سلسلے میں مالی چوری کی روک تھام کیلئے ہندوستان اور جمہوریہ کرغستان کے درمیان ہوئے معاہدے میں ترمیم سے متعلق پروٹوکول کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

دوہرے ٹیکس سے بچنے سے متعلق معاہدے(ڈی ٹی اے اے) میں ترمیم سے متعلق پروٹوکول کا مقصد ڈی ٹی اے اے کی دفعہ 26(اطلاعات کا تبادلہ) کوبین الاقوامی معیارات کے مطابق بنانا ہے۔ ترمیم شدہ دفعہ کے تحت اطلاعات اور معلومات کی لین دین وسیع پیمانے پر اور ہر ممکن حد تک کی جائے گی۔ ڈی ٹی اے اے کی موجودہ دفعہ 26 میں نئے داخل کردہ پیراگرف 4 اور 5 کے مطابق اب کوئی بھی ریاست اس بنیاد پر معلومات دینے سے انکار نہیں کر سکتی ہے کہ اس کے اندر کوئی گھریلو یا مقامی ٹیکس کا فائدہ نہیں ہے۔ اسی طرح کوئی بینک یا مالیاتی ادارہ بھی معلومات فراہم کرنے سے انکا ر نہیں کر سکتا ہے۔ اس پروٹوکول کےذریعے ہندوستان کو ڈی ٹی اےا ے کے تحت موصول شدہ اطلاعات کو دیگر قانونی نفاذ کی تجویزوں کیلئے استعمال کرنےکا اختیار حاصل ہوگا۔ واضح رہےکہ ہندوستان اور جمہوریہ کرغستان کے درمیان 7فروری 2001 کو موجودہ ڈی ٹی اےاے کے معاہدے پر دستخط کئے گئے تھے۔ ہندوستان اور کرغستان کے درمیان ڈی ٹی اےا ے میں ترمیم سے متعلق پروٹوکول پر دستخط کئے جانے کو منظوری دی گئی۔

*****

(10.11.2017)
م ن۔ م ع ۔ک ا
U- 5645