پی ایم انڈیا
نئی دہلی ،14جون : مرکزی کابینہ نے وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی قیادت میں دیگرپسماندہ طبقات کو مرکزی فہرست میں ذیلی درجہ بندی کے ساتھ شامل کرنے سے متعلق امورکا جائزہ لینے کی غرض سے تشکیل دئے گئے ،کمیشن کی مدت کار کو ،جو فی الحال 20جون ، 2018تک ہے ، بڑھاکر31جولائی ، 2018 تک کئے جانے کواپنی منظوری دے دی ہے ۔
کمیشن نے ریاستی حکومتوں ، ریاست کے پسماندہ طبقات سے متعلق کمیشنوں ، مختلف برادری ایسوسی ایشنوں اور مختلف النوع پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام الناس اور برادریوں سمیت تمام ترشرکائے کارسے اس سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیالات کئے تھے ۔ کمیشن نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں دیگرپسماندہ طبقات کے داخلوں سے متعلق ریکارڈ حاصل کئے اور اسی طرح ذات پرمبنی اعدادوشمار مرکزی محکموں کی بھرتیوں ، مرکزی سرکاری دائرہ کے اداروں ، سرکاری شعبے کے بینکوں اور مالی اداروں کے سلسلے میں بھی حاصل کئے ۔
کمیشن نے اس طرح حاصل کئے گئے اعداد وشمار کا تفصیلی جائزہ لینے کی غرض سے اپنی مدت کارمیں 31جولائی ، 2018تک کی توسیع کی خواستگاری کی ہے ۔
U-3080