Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے رائے بریلی، گورکھپور، بھٹنڈہ ، گوہاٹی، بلاسپور اور دیوگھر میں نئے ایمس کے لئے ایک ایک ڈائریکٹر کا عہدہ قائم کرنے کو منظوری دی ہے جس کی بیسک تنخواہ 2 لاکھ 25 ہزار روپے (فکس) کے ساتھ این پی اے ہوگا جو 237500 روپے سے زیادہ نہیں ہوگاْ


 

نئی دہلی،24؍اکتوبر،وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے رائے بریلی  (اترپردیش) ، گورکھپور (اترپردیش) ، بھٹنڈہ (پنجاب) ، گوہاٹی (آسام) ، بلاسپور ( ہماچل پردیش) اور  دیو گھر (جھارکھنڈ) میں نئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے لئے  225000 روپے  کی بیسک تنخواہ کے ساتھ این پی اے ملاکر  زیادہ سے زیادہ 237500 روپے کی تنخواہ پر الگ الگ ایک ایک ڈائریکٹر کا عہدہ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ کا چیف ایگزیکیٹو افسر ہوگا اورا نسٹی ٹیوٹ کے مجموعی انتظام کا انچارج ہوگا اور وہ انسٹی ٹیوٹ کے دیگر عہدیداروں اور ملازمین کو ان کے فرائض تفویض کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن-وا- ق ر)

U-5461