Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے سیاحت کے شعبے میں بھارت اور بلغاریہ کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کی منظوری دی


 

نئی دہلی،29؍اگست، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے سیاحت کے شعبے میں تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے بھارت اور بلغاریہ کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کو منظوری دے دی ہے۔

تفصیل:

مفاہمت نامے کے اہم مقاصد مندرجہ ذیل ہیں:

1-سیاحت کے شعبے میں باہمی تعاون کو وسیع کرنا۔

2-سیاحت سے متعلق معلومات اور اعدادوشمار کا تبادلہ

3-سیاحت کے شعبے میں ہوٹلوں اور  ٹور آپریٹروں سمیت تمام فریقوں کے درمیان تعاون کی ہمت افزائی کرنا۔

4-انسانی وسائل کے فروغ میں تعاون کے لئے تبادلہ کے پروگرام مرتب کرنا۔

5-دوطرفہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ٹور آپریٹروں ؍ میڈیا ؍ رائے عامہ ہموار کرنے والوں کے تبادلوں کے دورے۔

6-سیاحتی مقامات کی ترقی ،بندوبست ،فروغ اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں تجربات کا تبادلہ کرنا۔

7-دونوں ملکوں کو مقبول سیاحتی مراکز کے طور پر فروغ دینے کی خاطر فلم سیاحت کے ذریعے باہمی تعاون کو فروغ دینا۔

اور

8-محفوظ باوقار اور پائیدار سیاحت کو فروغ دینا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-وا- ق ر)

U-4484