پی ایم انڈیا
نئی دہلی۔24مئی؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے میگھالیہ میں شمال مشرقی خطے کے لیے ٹیلی کام کے فروغ کے جامع مقصد منصوبے (سی ٹی ڈی پی) کے نفاذ کو منظوری دے دی ہے، جس کی کل تخمینہ پروجیکٹ لاگت 3911 کروڑ روپے ہے۔ یہ فنڈ یونیورسل سروس آبلیگیشن فنڈ (یو ایس او ایف) کے ذریعے فراہم کریا جائے گا۔ کابینہ نے شمال مشرقی خطے کے لیے سی ٹی ڈی پی پروجیکٹ کی لاگت میں اضافہ کرکے اسے 8120.81 کروڑ روپے کیے جانے کو بھی منظوری دے دی ہے۔ جیسا کہ کابینہ نے پہلے ہی 10 ستمبر 2014 کو 5336.18 کرور روپے کی منظوری دی تھی۔
اس اسکیم کے تحت میگھالیہ ریاست کے شناخت کئے گئے ایسے علاقوں میں 2 جی + 4 جی موبائل خدمات فراہم کرائی جائیں گی جہاں پر یہ خدمات دستیاب نہیں ہیں۔ میگھالیہ میں قومی شاہراہوں پر مسلسل 2 جی+ 4جی موبائل کوریج فراہم کرایا جائے گا۔
میگھالیہ میں موبائل کنیکٹی وٹی میں اضافے سے ٹیلی کام نیٹ ورک مستحکم ہوگا، جس کے نتیجے میں عوام کو مواصلات، اطلاعات اور حکمرانی تک مناسب شرحوں پر منصفانہ رسائی حاصل ہوسکے گی۔ میگھالیہ کے جن لوگوں کے پاس ابھی تک موبائل نیٹ ورک نہیں پہنچا تھا، وہاں پر سماجی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے آئی سی ٹی کے فائدے کے ساتھ شہریوں کو بااختیار بنایا جاسکے گا۔ براڈ بینڈ اور انٹر نیٹ تک رسائی سے ان خدمات سے محروم علاقوں میں اختراعی ہنر مندی میں بھی اضافہ ہوگا۔
***********
U –2728