Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے شہری ہوابازی میں امداد باہمی کو فروغ دینے کیلئے بھارت اور پولینڈ کے بیچ مفاہمت نامے کو منظوری دی


نئی دہلی،16؍نومبر،وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے شہری ہوابازی میں امداد باہمی کو فروغ دینے کیلئے بھارت اور پولینڈ کے درمیان ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کرنے کو منظوری دے دی ہے۔ دونوں حکومتوں کی طرف سے منظوری ملنے کے بعد دونوں ممالک اس مفاہمت نامے پر دستخط کریں گے۔ اس مفاہمت نامے کی معیاد پانچ سال کیلئے ہوگی۔

اس مفاہمت نامے کا مقصد بھارت میں علاقائی فضائی رابطہ کاری کے قیام اور اس کی بہتری میں خصوصی اہمیت کی حامل شہری ہوابازی کے شعبے میں امداد باہمی کے مشترکہ فائدے کو تسلیم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک ماحولیاتی جانچ یا منظوریوں، پرواز کی دیکھ ریکھ اور منظوریوں، ایئر کرافٹ کے رکھ رکھاؤ کی سہولیات کی منظوریوں ،عملے کی دیکھ ریکھ کی منظوریوں اور ہوائی جہاز کے عملے کی منظوریوں کے مشترکہ فوائد کا اعتراف کریں گے۔ باہمی تعاون کو فروغ دینے اور باہمی تعاون کا راستہ ہموار کرنے کیلئے اس مفاہمت نامے کے اہم شعبے درج ذیل ہیں:

کسی بھی قانونی ایشو پر نظر ثانی کرکے شہری ہوابازی کی مارکیٹ میں تعاون کرنا کیونکہ قانونی ایشو پر نظرثانی نہ کرنے کی وجہ سے بھارت اور پولینڈ کے بیچ امداد باہمی متاثر ہوسکتی ہے۔ فضائی تحفظ اور فضائی ٹرانسپورٹ کی سکیورٹی میں اضافے کے مقصد سے ہوابازی کے ضابطوں، علاقائی ایئر آپریشنز اور تحفظ کے معیارات سے متعلق وزارتوں اور متعلقہ شہری ہوابازی کے اداروں کے درمیان معلومات اور مہارت کا تبادلہ کرنا۔ شہری ہوابازی کے شعبے سے متعلق فریقوں کے نمائندگان کی شراکت داری کے ساتھ شہری ہوابازی کے تحفظ سے متعلق صلاح ومشورہ کرنا، مشترکہ نظم کرنا یا کانفرنسوں اور پیشہ وارانہ سیمیناروں ، ورکشاپ، مذاکرات اور اس طرح کی دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کرنا۔ہوا بازی کے تحفظ سے متعلق موضوعات اور باہمی مفاد کے امور پر تحقیق اور مطالعات کرنے میں تعاون پیش کرنا۔

(م ن-ن ا- ق ر)

U-5751