پی ایم انڈیا
مارچ 2020 تک نئی اسکیم این ای ایس آئی ڈی ایس شروع کرنے کو بھی منظوری
نئی دہلی، 15 دسمبر 2017/وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے مارچ 2020 تک 5300 کروڑ روپے کی لاگت سے 90:10 کے تناسب کے فنڈنگ طرز پر موجودہ مرکز کا دائمی وسائل مخزن اسکیم جاری رکھنے کو منظوری دے دی ہے۔ اس سے جاری پروجیکٹوں کی تکمیل ہوسکے گی۔
مرکزی کابینہ نے مرکزی حکومت کے سو فی صد فنڈ کے ساتھ 18-2017 سے شمال مشرق خصوصی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی اسکیم( این ای ایس آئی ڈی ایس ) کے نئے سینٹرل سیکٹر اسکیم کو شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے تاکہ مارچ 2020 سے مخصوص سیکٹروں میں بنیادی ڈھانچے کی تشکیل میں نقائص کو دور کیا جاسکے۔
این ای ایس آئی ڈی ایس کی خصوصیات:
(اے) یہ نئی اسکیم حسب ذیل سیکٹروں کے تحت بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کا وسیع احاطہ کرے گی۔ پانی کی سپلائی ،بجلی، کنکٹی ویٹی اور سیاحت کو فروغ دینے کے پروجیکٹو ں سے متعلق بنیادی ڈھانچہ
این ای ایس آئی ڈی ایس کے فائدے
یہ اثاثے این ای ایس آئی ڈی ایس کی نئی اسکیم کے تحت تیار کئے جائیں گے جو نہ صرف خطے میں صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کی سہولتوں کو مستحکم کریں گے بلکہ سیاحت کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی جس سے مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ یہ اسکیم آنے والے سالوں میں خطہ کی مجموعی ترقی میں ایک محرک کے طو ر پر کام کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ح ا ۔ ج۔
U- 6304