پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 8نومبر 2018/وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کمیٹی نے محنت اور روزگار کے شعبوں میں ہندستان او ر اٹلی کے ذریعہ مفاہمتی دستاویز پر ہوئے دستخط کو منظوری دے دی ہے۔
فوائد:
زیر تبصرہ مفاہمت نامہ سے کام کاج کی دنیا میں بہتر کام کے فروغ سے متعلق ٹریننگ اور تعلیمی سرگرمیوں کی توسیع میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔
اہم اثرات:
مفاہمتی عرضداشت کا بڑا اثر کا م کاج کی دنیا میں تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کے مقابلے میں دونوں اداروں کی تکنیکی صلاحیتیں تا حال ہوں گی۔ اس سے ایشیا-بحرالکاہل خطہ میں اہم تربیتی ادارے کے طور پر وی وی گیری نیشنل لیبرانسٹی ٹیوٹ (وی وی جی این ایل آئی) کی تیاری اور بین الاقوامی تربیتی پروگراموں کے انعقاد نیز ترقی کی تکنیکی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ مفاہمتی عرضداشت پورے ایشیا بحرالکاہل خطے سے تعلق رکھنے والے سماجی شراکت داروں کے وسیع علاقہ تک توسیع ہوگی۔
پس منظر نامہ:
i.۔ حکومت ہند کی وزارت محنت و روزگار کے تحت ایک خود مختار ادارہ وی وی گری نیشنل انسٹی ٹیو ٹ ( وی وی جی این ایل آئی) نوئیڈا اور انٹرنیشنل ٹریننگ سینٹر فار انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ٹی سی- آئی ایل او) ٹورن نے 2012 میں ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے تھے اور انہیں معلومات اور تجربات کے تبادلے کے ساتھ متعدد سرگرمیوں میں اشتراک کیا ہے۔ اس مفاہمتی عرضداشت کا مقصد پیشہ ورانہ اشتراک کو جاری رکھنے کے لئے اداروں کے مابین تال میل کو معمول پر لانا ہے ۔
Ii۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کا انٹرنیشنل ٹریننگ سینٹر آئی پی سی 1964 میں ٹورن میں قائم ہوا تھا۔ اپنے قیام کے بعد سے ہی اس میں بین الاقوامی سطح پر محنت کے مختلف پہلوؤں پر ٹریننگ دینے کو انتہائی طور پر توجہ مرکو ز کی ہے۔ آئی ٹی سی کے پاس روزگار، محنت ، فروغ انسانی وسائل اور صلاحیت سازی کے تعلق سے وسیع بین الاقوامی مہارت موجود ہے۔ آئی ٹی سی کے مقاصد کے تحت محنت اور روزگار کے شعبے میں تربیتی سرگرمیوں میں مصروف اہم اداروں کے ساتھ شراکت داری کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ش س ۔ ج۔
U- 5693