وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی صدارت میں کابینہ نے آج محکمہ ڈاک کے دیہی ڈاک ملازمین ( جے ڈی ایس ) کی تنخواہ بھتوں میں ترمیم کو منظوری دی ہے ۔
تنخواہ بھتوں میں ترمیم کے لئے 19-2018کے دوران 1257.75کروڑروپے (860.95کروڑروپے کے غیرتکریری اخراجات 396.80کروڑروپے کے تکریری اخراجات) کا تخمینہ لگایاگیاہے ۔
تنخواہ بھتوں میں اس ترمیم سے 3.07لاکھ گرامین ڈاک سیوک مستفیض ہوں گے ۔
تفصیلات ::
.11- وقت یا مدت سے متعلق اجرائی بھتہ ( ٹی آرسی اے ) ڈھانچہ اور سلیب کومعقول بنایاگیاہے ۔ مجموعی جی ڈی ایس کو ان دوزمروں کے تحت لایاگیاہے ۔ برانچ پوسٹ ماسٹر( بی پی ایم ) اور برانچ پوسٹ ماسٹرکے علاوہ جیسے اسسٹنٹ برانچ پوسٹ ماسٹر( اے بی پی ایم ) ۔
.2موجودہ 11ٹی آرسی اے سلیب کو صرف تین سلیبوں کے تحت لایاگیا ہے ۔ جن میں بی پی ایم اور بی پی ایم کے علاوہ کارکنان کے لئے ایک ایک سطح ہوگی ۔
.3وقت کے متعلق جاری بھتہ ( ٹی آرسی اے) کی تشکیل درج ذیل گوشوارے میں دیکھی جاسکتی ہے ::
| نمبرشمار.
|
زمرے
|
4گھنٹے/سطح ایک کے لئے کم از کم ٹی آرسی اے
|
5گھنٹوں /سطح 2کے لئے کم از کم ٹی آرپی اے
|
| 1
|
بی پی ایم
|
12000/-روپئے
|
14500/- روپئے
|
| 2
|
اے بی پی ایم /ڈاک سیوک
|
10000/-روپئے
|
12000/-روپئے
|
کام کاج کے اوقات /سطحوں کے مطابق جی ڈی ایس کارکنان کے لئے کم از کم ٹی آرسی اے کے دومجوزہ زمرے / levels |
|---|
.4مہنگائی بھتے کی ادائیگی الگ سے جاری رہے گی اور مرکزی اہلکاروں کے لئے اس میں وقتاًفوقتاتبدیلی ہوتی رہے گی۔.
.5 نئے منصوبے کے تحت 7000روپے کی حدتک ٹی آرسی اے +ڈی اے کی شمارکے ساتھ یکمشت امداد بونس جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔
.6یکم جنوری ، 2016سے ترمیم شدہ شرح تنخواہ نافذ ہونے کی تاریخ کی مدت کے لئے ایریرکا حساب 2.57اعداد کے ساتھ بڑھتے ہوئے بنیادی ٹی آرسی اے کے مطابق کیاجائیگا۔ ایریرکی ادائیگی یکمشت کی جائیگی ۔.
.7 سالانہ اضافہ 3فیصدکی نرخ سے ہوگا اوروہ ہرسال یکم جنوری ، یاجولائی کو اداکیاجاسکتاہے جو جی ڈی ایس کی تحریری درخواست پرمنحصرہوگا۔
.8ایک نیا جوکھم اورمشکلات بھتہ متعارف کرایاگیاہے ۔ دیگربھتے مثلاًدفترکارکھ رکھاو بھتہ ،مربوط ڈیوٹی بھتہ ، نقد رقم لانے لے جانے کے واجبات ، سائیکل رکھ رکھاو بھتہ ، کشتی بھتہ اورطے شدہ اسٹیشنری واجبات میں ترمیم کی گئی ہے ۔
نفاذ کی حکمت عملی اورنصب العین :
گرامین ڈاک سیوکوں کی تنخواہ میں اضافہ کئے جانے سے دیہی علاقوں میں چوق چوبند اور سستی بنیادی ڈاک سہولتوں کو بہتربنانے میں مدد ملے گی ۔ مجوزہ تنخواہ اضافے سے وہ اپنی سماجی ۔ اقتصادی حالت کوبہتربنانے کے اہل ہوسکیں گے۔
اثرات :
ڈاک گھروں کی گرامین شاخ ، گاوں اوردوردراز کے علاقوں میں مواصلات اوراقتصادی خدمات کی بنیادہے ۔گراہکوں کو ادائیگی کے لئے پوسٹ ماسٹرکو کافی رقم کا حساب رکھنا پڑتاہے اور اس لئے ان کے کام کی ذمہ داری پہلے سے ہی متعین ہے ۔ اس تنخواہ اضافے سے ان میں ذمہ داری کاجذبہ اور بڑھے گا۔ مجموعی طورپردیہی آبادی کے درمیان مالی شمولیت کے عمل میں بھارتیہ ڈاک بھگتان بینک ( آئی پی پی بی ) ، سی ڈی ایس نیٹ کااہم کردارہونے کی امید ہے ۔
پس منظر:
ہندوستانی محکمہ ڈاک کا اضافی محکمہ جاتی انتظام کا قیام 150برس پہلے ان دیہی علاقوں میں بنیادی اقتصادی اورچاق چوبند ڈاک خدمت مہیاکرانے کے لئے عمل میں آیاتھا، جہاں کل وقت اہل کاران کوبحال کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ ایک لاکھ انتیس ہزارتین سو چھیالیس (129346)اضافی محکمہ جاتی ڈاک شاخوں کا انتظام خاص طورپر گرامین ڈاک خدمت برانچ پوسٹ ماسٹرکے ذریعہ کیاجارہاہے ۔ ساتھ ہی ، گرامین ڈاک سیوک برانچ پوسٹ ماسٹرکے علاوہ شاخ ، ذیلی اوراہم ڈاک گھروں میں بھی کام کرتے ہیں ۔ گرامین ڈاک سیوکوں کو بحال کرنے کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ وہ تین سے پانچ گھنٹے روزانہ جزوقتی کام کرتے ہیں اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی ان کی اہم آمدنی میں معاون ہوتی ہے ، جو ان کے لئے اپنے کنبے کا گذارے کا واقع وسیلہ ہے ۔ وہ 65برس کی عمرتک خدمات انجام دیتے رہیں گے ۔