پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 16 جنوری 2019/
وزیزجناب نریندر مودی کے سربراہی میں مرکزی کابینہ نے انکم ٹیکس محکمے کی مربوط ای-فائلنگ اور سینٹرلائزڈ پروسیسنگ مرکز 2.0 پروجیکٹ کے لیے 4,241.97 کروڑ روپے کے خرچ کو منظوری دے دی ہے۔
مرکزی کابینہ نے مالی سال 2019-2018 تک موجودہ سی پی سی –آئی پی آر 1.0 پروجیکٹ کی 1,482.44 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت کے خرچ کو بھی منظوری دے دی ہے۔
اس پروجیکٹ کے اہم مقاصد درج ذیل ہیں:
مختلف سرگرمیوں کے ذریعے محکمہ اور ٹیکس دہندگان کے درمیان اس مقصد کی منظوری کے متعدد فائدے ہیں۔ زیادہ تیز اور درست یا اصلیت کو یقینی بنانے اور ری فنڈ/پروسیسنگ میں لگنے والے وقت کو کافی حد تک گھٹانے کے وسیلے کے طور پر انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) کی پری –فائلنگ اور ٹیکس دہند کی جانب سے منظوری، بقایہ ٹیکس مانگ سے جڑے معاملوں کو سلجھانے میں ٹیکس دہندہ کو سہولت، ٹیکس دہندگان کی مدد کے لیے مربوط رابطہ مراکز، ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے ٹیکس دہندہ رابطہ پروگرام اور ٹیکس دہندگان کو بہتر خدمات مہیا کرانے کے لیے آجر /شراکت دار الحاق پروگرام ان سرگرمیوں میں شامل ہیں۔
اس فیصلے سے ملک بھر میں سبھی زمروں کو ٹیکس دہندگان کے ذریعے مساوی قانون پر مبنی اور خفیہ پہچان کے طریقے سے داخل کیے گئے ریٹرن کی پروسیسنگ سے مساوی ایکویڈیٹی کو یقینی بنانا ہوگا۔ اس سے تمام ٹیکس دہندگان کے لیے ٹیکس معاملوں میں غیرجانبداری کو یقینی بنانا ہوگا، چاہے ان کا درجہ کچھ بھی ہو۔
اس فیصلے سے انکم ٹیکس ریٹرن کی تیز تر پروسیسنگ اور محکمے کی شراکت داری کے بغیر ٹیکس دہند ہ کو بینک کھاتے میں ری فنڈ کی رقم ڈالنا، بین الاقوامی اعلی طور طریقوں سے اور معیارات (آئی ایس او سرٹیفکیشن) معیارات پر عمل کرنا، پروسیسنگ سے وابستہ تازہ صورت حال سے واقف کراناا ور موبائل ایپ ، ایس ایم ایس نیز محکمے کی ویب سائٹ کے ذریعے تیز تر اطلاع فراہم کرنا ممکن ہوپائے گا۔ اس طرح اس فیصلے سے شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
مذکورہ بالا تجویز کے تحت ٹیکنالوجی کے ذریعے کاروبار میں وسیع تر تبدیلی لانے سے متعلق محکمے کے مقصد کو آگے بھی جاری رکھا گیا ہے۔ ای –فائلنگ اور سی پی سی منصوبوں سے ٹیکس دہندگان کو خدمات مہیا کرنے اور رضاکارانہ طور پر ان کی پابندی کو بڑھاوا دینے کے لیے بہتر اختراعی طریقوں کے استعمال کے ذریعے محکمے میں تمام سرگرمیوں کو مکمل طور پر چلانا ممکن ہوپایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ش ت ۔ ت ع۔
U-364