پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 27 مارچ 2019، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے منشیات ، نشیلی دواؤں، اعصاب پر اثرانداز ہونے والی اشیا اور اس سے تیار ہونے والی دیگر چیزوں کی غیر قانونی اسمگلنگ اور کاروبار سے نمٹنے کے لئے ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی۔
اس مفاہمت نامے سے منشیات اور اعصاب پر اثرانداز ہونے والی اشیا اور نشیلی دواؤں کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لئے لگاتار تعاون میں مدد ملے گی۔ دستخط کی تاریخ سے یہ مفاہمت نامہ نافذ ہوگا اور پانچ سال کی مدت کے لئے یہ قابل اطلاق ہوگا۔
ہندوستان نے 37 مملکوں کے ساتھ اسی طرح کے مفاہمت ناموں اور سمجھوتوں کے علاوہ کنونشن پر دستخط کئے ہیں۔
مفاہمت نامے کی اہم خوبیاں حسب ذیل ہیں:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ح ا۔ن ا۔
U- 1693