پی ایم انڈیا
نئی دہلی،12 ستمبر2018؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے(i) میسرز راشٹریہ کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرز (آر سی ایف) کی زمین ممبئی میٹرو پولیٹین ریجنل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ایم ایم آر دی اے) کو منتقل کرنے ) ii (آر سی ایف کی زمین میونسپل کارپوریشن آف گریٹر ممبئی(ایم سی جی ایم) کو منتقل کرنے کے لئے منظوری کے لئے تجویز اور (iii) ایم ایم آر ڈی اے ؍ایم سی جی ایم کو زمین کی منتقلی کے بدلے وصول ہوئے ؍ قابل وصول تبادلے کے قابل ڈیولپمنٹ رائٹ(ٹی ڈی آر) کےسرٹیفکیٹ کی فروخت کے لئے اپنی منظوری دے دی ہے۔ اس اطلاق پچھلی تاریخوں سے ہوگا۔
پس منظر:راشٹریہ کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرز(آر سی ایف) پبلک سیکٹر میں ہندوستان کی ایک سرکردہ کھاد اور کیمیکل بنانے والی کمپنی ہے۔ یہ سابقہ فرٹیلائزرز کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ کی تشکیل نو پر 6 مارچ 1978ء کو قائم کی گئی تھی۔فی الحال آر سی ایف کے مستند شیئر کیپٹل 800 کروڑ روپے ہے اور551.69 کروڑ روپے کا پیڈ اپ سرمایہ ہے۔کمپنی کو 1997 ء میں منی رتنا کا درجہ دیا گیا ہے۔ ایم ایم آر ڈی اے نے آر سی ایف کی 48,849.74مربع میٹرزمین(8265مربع میٹر مزاحمت سے آزاد ؍ مفت زمین اور 40584.74 مربع میٹر مزاحمت سے آزاد زمین )حاصل کرلی ہے اور ایسٹرن فری وے –اَنِک پنجراپول لنک روڈ (اے پی ایل آر) کی تعمیر مکمل کرلی ہے اور سال 2014ء میں عوام کے استعمال کے لئے اسے کھول دیا تھا۔ آر سی ایف نے یکم نومبر 2017ء کو 16530 مربع میٹر کا ٹی ڈی آر سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا جو ایک عبوری راحت کے طورپر 8265 مربع میٹر مزاحمت سے آزاد ؍مفت زمین کے بدلے ایم ایم آر ڈی اے کی طرف سے جاری کیا گیا تھا۔ 40584.74 مربع میٹر مزاحمت سے آزاد زمین کے بدلے ٹی ڈی آر ؍معاوضے کے لئے آر سی ایف کے دعوے کا فیصلہ ثالث کے ذریعے کیا جارہا ہے۔
آر سی ایف طویل عرصے سے ایم سی جی ایم سے یہ مانگ کررہی تھی کہ وہ ممبئی کے اپنے ترقیاتی منصوبے سے آر سی ایف کالونی کی اندرونی سڑکوں کو ختم کرے۔ اس کے نتیجے میں آر سی ایف آپسی طورپر طے کئے گئے شرائط کی بنیاد پر معاوضے کے طوپر ٹی ڈی آر کے بدلے 18.3 میٹر ڈی پی سڑک تعمیر کے لئے تقریباً 16000مربع میٹر زمین سونپنے کو تیا رہوگیا تھا۔
م ن۔ح ا۔ن ع
(12.09.2018)
U: 4725