Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے نئی دہلی کے دوارکا میں نمائش اور کنونشن سینٹر کی منظوری دی


 نئی دہلی؍09نومبر2017،وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے صنعتی پالیسی اور فروغ کے محکمے کی مندرجہ ذیل تجاویز کو منظوری دے دی ہے۔

  • نئی دہلی کے دوارکا میں نمائش و کنونشن سینٹر (ای سی سی) اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پی پی پی اور غیر پی پی موڈ طریقہ کار سے تعمیر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔(اس میں نمائش اور کنونشن کے لئے جگہ متعلقہ بنیادی ڈھانچہ، میٹرو؍این ایچ اے آئی کی کنکٹی ویٹی، ہوٹل، دفاتر اور ریٹیل کے لئے جگہ وغیرہ شامل ہے)اس کی تعمیر 2025 تک مکمل ہوگی جس پر لاگت کا تخمینہ 25703 کروڑ روپے ہے۔
  • اس پروجیکٹ کو نافذ کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے 100 فیصد حصص والی ایک خصوصی مقصد والی سرکاری کمپنی کی تشکیل جو صنعتی پالیسی اور فروغ کے محکمے کے ذریعے قائم کی جائے گی۔ حکومت ہند اس خصوصی مقصد کی کمپنی(ایس پی وی) کو متعلقہ بنیادی ڈھانچے ، نمائش سینٹر کے ایک حصے ، کنونشن سینٹر، میٹرو کنکٹی ویٹی، این ایچ اے آئ کی سڑک کنکٹی ویٹی اور ڈی ڈی اے کو اراضی کے لئے ادا کی جانے والی لاگت، پانی اور سیویج کا بنیادی ڈھانچہ، میٹرو کنکٹی ویٹی کے لئے ریلوے کی زمین اور دیگر غیر پی پی پی عناصر کے لئے اخراجات کی خاطر تین سال کے عرصے کے لئے 2037.39کروڑ روپے کی بجٹ امداد فراہم کرے گی۔
  • 1381 کروڑ روپے کا حکومت کی ضمانت والے قرض کے طورپر مارکیٹ سے حصول ، سرکار ی ملکیت والی زمین کی فروخت اور ایس پی وی کے سالانہ پروجیکٹ ریوینو کے طورپر 4 ہزار کروڑ روپے کا استعمال ۔ زمین کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم اور ایس پی وی کے حاصل کردہ سالانہ ریٹرن کو پروجیکٹ کے غیر پی پی پی عناصر کی فنڈنگ کی لئے استعمال کیا جائے گا۔
  • ڈی ایم آئی سی ڈی سی پروجیکٹ کے لئے ایک نالج پارٹنر کے طور پر کام کرے گی، جس کے لئے اسے اندرونی اخراجات کا ایک فیصد فیس دی جائے گی، جو کم از کم 5 کروڑ سالانہ اور زیادہ سے زیادہ 10 کروڑ روپے سالانہ تک ہوگی اور ابتدائی دس سال کے لیے ہوگی۔
  • ایس پی وی کا بورڈ لاگت کے تخمینے کی تفصیلات پر نظر ثانی کرنے ، پروجیکٹ کے کمپونینٹ کی تعداد کو گھٹانے بڑھانے ، پروجیکٹ کے مرحلوں کا تعین کرنےاور پروجیکٹ کے اسکوپ وغیرہ میں تبدیلی کرنے کا اختیار ہوگا، جو پروجیکٹ کے مختلف مرحلوں اور مالی حدود کے اندر طے کیا جائے گا۔ ایس پی وی کوقرضے حاصل کرنے کا بھی اختیار حاصل ہوگا۔

امید ہے کہ اس پروجیکٹ سے 5 لاکھ سے زیادی براہ راست اور بالواسطہ مواقع پیدا ہوں گے۔ روزگار پیدا کرنے کایہ عمل ای سی سی کی سہولیات میں ہوگا اور ای سی سی کے ذریعے زمین کے خردہ ، دفاتر اور میزبانی سے متعلق سہولیات کے لئے استعمال کے ساتھ ہوگا۔

 

 

م ن۔و ا۔ن ع

(10-11-17)

U: 5643