وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے نوئیڈا میٹرو ریل پروجیکٹ کے تحت نوئیڈا سیکٹر-51 سے گریٹر نوئیڈا سیکٹر-04 تک ایکوا لائن میٹرو ریل کوریڈور کی توسیع کو منظوری دے دی ہے۔ اس کوریڈور کی مجموعی لمبائی 8.449 کلومیٹر ہوگی اور اس پر 5 ایلیویٹڈ اسٹیشن تعمیر کیے جائیں گے۔ اس کوریڈور کےشروع ہونے کے بعد نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا شہروں میں فعال میٹرو ریل نیٹ ورک کی مجموعی لمبائی 71.878 کلومیٹر ہو جائے گی۔
فوائد اور ترقی کو فروغ:
نوئیڈا میٹرو ریل پروجیکٹ کے تحت نوئیڈا سیکٹر-51 سے گریٹر نوئیڈا سیکٹر-04 تک ایکوا لائن میٹرو ریل کوریڈور کی توسیع شہر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ پروجیکٹ شہر کے میٹرو ریل نیٹ ورک کی توسیع میں اہم کردار ادا کرے گا۔
بہتر رابطہ کاری:
نوئیڈا میٹرو پروجیکٹ کے تحت نوئیڈا سیکٹر-51 سے گریٹر نوئیڈا سیکٹر-04 تک ایکوا لائن میٹرو ریل کوریڈور کی توسیع سے تقریباً 8.449 کلومیٹر نئی میٹرو لائن کا اضافہ ہوگا، جس سے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا شہروں میں عوامی نقل و حمل کی سہولت میں نمایاں بہتری آئے گی۔ فی الحال ان علاقوں میں مؤثر رابطہ کاری کا فقدان ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس اقدام سے میں نوئیڈا سیکٹر-61 میں بلیو لائن کے ساتھ انٹرچینج کی سہولت سمیت زیادہ آمدورفت والے اہم کوریڈورز سے براہِ راست رابطہ فراہم ہوگا ۔
اس مرحلے کا مقصد درج ذیل نوئیڈا کے اہم علاقوں کو باہم مربوط کرنا ہے:
ان اہم علاقوں کے درمیان فاصلوں کو جوڑکر میٹرو نیٹ ورک نوئیڈا سیکٹر-51 سے گریٹر نوئیڈا سیکٹر-04 تک ایکوا لائن میٹرو ریل کوریڈور کی توسیع نہ صرف آمدورفت اور رابطے کی سہولیات کو بہتر بنائے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گی۔ اس سے رہائشیوں اور روزگار، کاروبار، تعلیم اور دیگر ضروری آمدورفت کرنے والے مسافروں کو شہری نقل و حمل میں بھی سہولت حاصل ہوگی۔

********
(ش ح ۔م ش ۔ص ج )
U. No.7489