پی ایم انڈیا
نئی دہلی ،14جون : وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے پرگتی میدان میں انڈیاٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن ( آئی ٹی پی او) کے ذریعہ 3.70ایکڑآراضی کی خریداری کی منظوری دے دی ہے ۔ یہ کام شفاف مسابقتی بولی کے عمل کے توسط سے نجی شعبے سمیت تیسرے فریق کے ذریعہ ہوٹل کی تعمیراور اسے چلانے کے لئے 99برسوں کی مدت کے پٹے کی بنیاد پرہوگا۔
یہ قدم پرگتی میدان کے ترقیاتی منصوبے مرحلہ-1کا حصہ ہے، یعنی مربوط نمائش اور شانہ بہ شانہ تعمیر ہونے والے کنونشن مرکز (آئی ای سی سی ) کا حصہ ہے ۔ اس کی منظوری 2254کروڑروپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ جنوری ، 2017 میں کابینہ کی اقتصادی امورکی کمیٹی کے ذریعہ دی گئی تھی ۔آئی ای سی سی پروجیکٹ کے تحت 7ہزارلوگوں کے بیٹھنے کا انتظام ، ایک لاکھ مربع میٹر کا نمائشی اور 4800موٹرگاڑیوں کی بیس منٹ پارکنگ کی سہولت کے ساتھ عالمی سطح کی جدید ترین ایکزیبیشن اور کنونشن سینٹرکی تعمیر کی تجویز ہے ۔ پرگتی میدان کے گردونواح کے علاقے میں آمدورفت کی بھیڑبھاڑ کے مسئلے سے نمٹنے کے اقدام سے اس علاقے میں ہونے والی بھیڑبھاڑ میں کمی آئیگی ۔
آراضی کی فروخت کے توسط سے حاصل ہوئے سرمائے کااستعمال ،آئی ای سی سی پروجیکٹ کے سرمایہ بہم رسانی کے ایک وسیلے کی شکل میں کیاجائیگا ۔ آئی ای سی سی پروجیکٹ تجارتی حوصلہ افزائی کے لئے سرکردہ سطح پرمیٹنگوں اور نمائش /پروگراموں کے انعقاد کرنے کے لئے مرکزی حکومت اورریاستی حکومتوں کے لئے ضروری ہے ۔
آئی ای سی سی پروجیکٹ اور نقل وحمل بھیڑ بھاڑ کم کرنے کاکام تیزی سے چل رہاہے ۔ آئی ٹی پی او نے کہا ہے کہ پوراپروجیکٹ ستمبر ، 2019تک پایہ ٔتکمیل تک پہنچنے کی امید ہے ۔ آئی ای سی سی پروجیکٹ سے ہندوستانی کاروبارکو فائدہ حاصل ہوگا اوربھارت کی بیرون ملک تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔
U-3085