Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے پوسٹس اینڈ   ٹیلی گراف بلڈنگ ورکس سروس (پی اینڈ ٹی بی ڈبلیو ایس ) گروپ اے کاڈر پر نظر ثانی کی منظوری دی ہے


نئی  دہلی  07 نومبر۔مرکزی کابینہ نے جس کی صدارت  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پوسٹس اینڈ ٹیلی گراف بلڈنگ ورکس سروس(پی اینڈ ٹی بی  ڈبلیو  ایس ) گروپ اے کاڈر  پر نظرثانی کی منظوری دی ہے ۔

          ڈیوٹی پوسٹس  کی تعداد  105  مقرر کی گئی تھی ۔ا س  منظوری کے ذریعہ مواصلات اور ڈاک کے محکمے میں    کام کی ضرورتو  ں کی بنیاد پر صدردفتر اور فیلڈ یونٹوں  دو نوں  جگہوں  پر کاڈر کے ڈھانچے کو مستحکم بنایا جاسکے گا۔ اس سے پی اینڈ ٹی بی ڈبلیو ایس افسروں کا موجود ہ جمود کم ہوجائے گا۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس  کاڈر میں  کوئی نئی تقرری  نہیں کی جائے گی اور کاڈر کو  مرحلے وار طریقے پر اس طرح ختم کیا جائے گا کہ آنے والوں  پر اس کا برا اثر نہ  پڑے ۔

پس منظر :

           پوسٹس اینڈ ٹیلی گراف بلڈنگ  ورکس سروس  ( پی اینڈ ٹی بی ڈبلیو ایس ) گروپ اے  1990  میں  ایک منظم گروپ اے سروس  کے طور پر تشکیل دیا گیا تھا۔ یہ سروس  تین شاخوں پر مشتمل ہے ۔ سول ، الیکٹریکل اور آرکی ٹیکچر ۔ یہ مواصلات کے محکمے  ( ڈی او ٹی ) اور ڈاک کے محکمے                                                                                                  ( ڈی او پی ) کے لئے افراد دستیاب کراتا ہے ۔ یونین  پبلک سروس کمیشن  کے ذریعہ کرائے جانے والے  کمبائنڈ انجنئرنگ سروس  امتحان کے ذریعہ   پی اینڈ ٹی وی ڈبلیو ایس افسران    ٹیلی مواصلات  ، ڈاک کے محکمے  ،سرکاری سیکٹر کے اداروں   میں نیز ڈیپوٹیشن  پرمرکزی وزارتو ں/ محکموں /خودمختار اداروں اور ریاستی حکومتوںمیں کام کررہے ہیں۔

          بی ایس این ایل  کی تشکیل نے اپنے اندر مختلف  افسران کو شامل کرکے اس  کاڈر کے کام کاج  اور کاڈر کے افراد کی تعداد کو متاثر کیا ہے۔   ٹیلی   مواصلات کے محکمے  کی  ٹیلی کام کاروائیوں  ، خدمات اور  کام کاج  کی  بی ایس  این ایل کی طرف منتقلی کے بعد  پی اینڈ ٹی بی ڈبلیو ایس   کے پاس صرف  یہ ذمہ داری رہ گئی کہ وہ  بی او ڈی اور ڈی او پی  کے اثاثوں  کی دیکھ ریکھ کرے ، نئے پروجیکٹو ں کو ہینڈ ل کرے اور سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی ریگولیشنز   2010   کے تحت  الیکٹرو میکینکل  تنصیبات کا معائنہ کرے ۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-4984