پی ایم انڈیا
نئیدہلی14فروری۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے دلی ملک اسکیم کی زیر ملکیت علی پور دلی میں واقع اراضی خسرہ نمبر 15/91 رقبہ 1.61 ایکڑ اراضی کو کسان منڈی کے قیام کے لئے چھوٹے کاشتکاروں سے متعلق زرعی کاروبار کنسورشیم (ایس ایف اے سی ) کو پٹے پر دئے جانے کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔
یہ پٹہ دس ستمبر 2014 سے 9 ستمبر 2044 (30برسوں ) تک کی مدت کے لئے نافذ العمل ہوگا ،جس کا پٹہ رینٹ 100روپے ماہانہ ہوگا،جس میں 10ستمبر 2014سے سالانہ بنیاد پر 10فیصد کا اضافہ ہوتا جائے گا۔ پٹہ رینٹ پورے سال کے لئے ، کلینڈر سال کے آغاز میں یعنی 31 جنوری تک پیشگی طور پر جمع کرانا ہوگا۔
ایس ایف اے سی کے ذریعہ کسان منڈی کے قیام سے ایف پی او اور کاشتکاری کی ایسوسی ایشن کے لئے ایک اضافی مارکیٹنگ ذریعہ / پلیٹ فارم فراہم ہوسکے گا ، جہاں یہ افراد تھوک شکل میں اپنے پھل اور سبزیاں فروخت کرسکیں گے اور دلی اور این سی آر کے خردہ خریدار کاشتکاروں کے فائدے کے لئے نیز ملک کے صارفین کے مفاد میں خریداری کرسکیں گے ۔
مذکورہ کسان منڈی کی نمایاں خصوصیات :
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش ۔رم
U-973