Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے ہند اور اسرائیل کے مابین تیل و گیس سکیٹر میں تعاون کے ایک مفاہمت نامہ کو منظوری دی


 

نئی دہلی، 3 جنوری 2018،    وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے تیل اور گیس کے شعبے میں تعاون کے سلسلے میں ہندوستان اور اسرائیل کے مابین  ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے جانے کو منظوری دے دی ہے۔ توقع ہے کہ یہ مفاہمت نامہ توانائی کے شعبے میں ہندوستان اور اسرائیل کے تعلقات کو گوناں جہت فراہم کرے گا۔ معاہدے کے تحت اس تعاون سے ایک دوسرے کے ملکوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کی راہ ہموار ہوگی، ٹیکنالوجی کی منتقلی میں مدد ملے گی  اور تحقیق و ترقی، مشترکہ مطالعات، انسانی وسائل کی صلاحیت سازی اور اسٹارٹ اپ کے شعبے میں اشتراک کی راہ ہموار ہوگی۔

U- 55