Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے ہند ۔ اسرائیل کے مابین مشترکہ فلم سازی کے معاہدے کو منظوری دی


نئی دلّی ، 20 فروری ؍وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے ہند اور اسرائیل کے مابین مشترکہ فلم سازی سے متعلق معاہدے کو منظوری دے دی ہے ۔اس معاہدہ پر اسرائیل کے وزیراعظم جناب نیتن یاہو کے دورہ ہند کے دوران 15 جنوری ، 2018 کو نئی دلّی کے حیدر آباد ہاؤس میں دونوں وزراء اعظم کی موجودگی میں دستخط کئے گئے تھے ۔

ہندوستانی فلم کی مشترکہ فلم سازی کا مطلب ہے کہ ہندوستانی فلم ساز بین اقوامی سطح پر صلاحیت ، اسکرپٹ اور بین الاقوامی فنڈ سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔ مذکورہ معاہدے کے تحت مشترکہ فلم سازی کے شعبے میں ہند اور اسرائیل دونوں تخلیقی ، فنکارانہ ، تکنیکی ، مالی اور مارکیٹنگ وسائل کے سلسلے میں ایک مشترکہ پول پر بھی عمل در آمد کریں گے ۔

اس مشترکہ فلم سازی معاہدے کے تحت آرٹ اور ثقافت کے باہمی تبادلے ، فلمیں تیار کرنے کے ساتھ مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان بہتر مفاہمت اور ہم آہنگی کو بھی فروغ حاصل ہو گا ۔ یہ معاہدہ فنکارانہ اور تکنیکی عملے کے ساتھ ساتھ غیر تکنیکی ملازمین کے لئے بھی روزگار کا باعث ہو گا ۔

u.962