پی ایم انڈیا
نئی دہلی،28 فروری / وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں منعقد مرکزی کابینہ کی میٹنگ کو قابل تجدید توانائی میں تعاون سے متعلق بھارت اور فجی کے درمیان ہوئے ایک مفاہمت نامے کے بارے میں مطلع کیا گیا۔ اس مفاہمت نامے پر فجی کے سووا میں 24 مئی 2017 کو دستخط کئے گئے تھے۔
دونوں فریقوں کا مقصد نئی اور قابل تجدید توانائی کے امور پر باہمی فائدے برابری اور آپسی بنیاد پر تکنیکی باہمی تعاون کو فروغ دینا اور ادارہ جاتی تعلقات کی ہمت افزائی کرنا ہے۔ اس مفاہمت نامے میں تعاون کے شعبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ، جائزہ اور نگرانی کے لئے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کمیٹی قائم کرنے کی گنجائش ہے۔ اس میں مہارت کے تبادلے اور معلومات کی نیٹ ورکنگ پر زور دیا گیا ۔
یہ مفاہمت نامہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کو مستحکم کرنے میں مدد کرے گا۔
**************
No. 1134