Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ کو قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون کے سلسلہ میں اور ہندستان اور اٹلی کے درمیان مفاہمت نامے سے وافف کرایا گیا


 

نئی دہلی، 3جنوری 2018/مرکزی کابینہ کی  میٹنگ کو  جس کی صدارت  وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے کی ہندستان اور اٹلی کے درمیان  قابل تجدید توانائی کے سلسلہ میں   تعاون کے  دونوں ملکوں کے مفاہمت نامہ (ایم او یو) کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔    اس مفاہمت نامے پر 30 اکتوبر 2017 کو نئی دہلی میں  دستخط کئے گئے تھے ۔ مفاہمت نامے پر ہندستان کی طرف سے   نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سکریٹری جناب آنند کمار  اور اٹلی کی طرف سے  وہاں کے سفیر   جناب  لورینزو  اینجیلونی   نے دستخط کئے تھے۔ 

ہندستان اور اٹلی کا مقصد  باہمی فائدے  کی بنیاد پر  نئی اورقابل تجدید  توانائی میں   تکنیکی باہمی تعاون کو   فروغ دینا   اور ا س کی ہمت افزائی کرنے کے لئے   باہمی  ادارہ جاتی تعلقات کی بنیاد قائم کرنا ہے۔ اس مفاہمت نامہ میں ایک مشترکہ ورکنگ کمیٹی کے قیام کی   گنجائش رکھی گئی ہے جو  تعاون کے شعبے میں   اہم معاملات پر   تبادلہ خیال کرے گی اور ان کا  جائزہ لے گی۔ ا س کا یہ بھی مقصد ہے  کہ دونوں ملکوں کے درمیان معلومات اور  مہارت کا تبادلہ کیا جائے اور  باہمی  تعاون کو مستحکم بنانے میں مدد دی جائے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ج ۔ ج۔

U- 73