Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کروشیا کے وزیر اعظم نے  وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی

کروشیا کے وزیر اعظم نے  وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی


کروشیا کے وزیر اعظم جناب آندرج پلینکوویچ نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔

دونوں لیڈروں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ ٹیکنالوجی ، اختراع ، جہاز سازی ، بحری معیشت  اور آئی ایم ای ای سی کوریڈور کے ذریعے رابطے کو فروغ دینے جیسے شعبوں میں ہماری دو طرفہ شراکت داری کو کس طرح رفتار دی جائے ۔

ایکس پر الگ الگ پوسٹوں میں جناب مودی نے کہا:

‘‘کروشیا کے وزیر اعظم جناب آندرج پلینکوویچ کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ۔ ہم نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ ٹیکنالوجی ، اختراع ، جہاز سازی ، بحری معیشت اور آئی ایم ای ای سی کوریڈور کے ذریعے رابطے کو فروغ دینے جیسے شعبوں میں اپنی دو طرفہ شراکت داری کو کس طرح رفتار دی جائے ۔ انہوں نے ہندوستان-یورپی یونین ایف ٹی اے کے لیے ان کی ذاتی حمایت کے لیے بھی  تشکر  کا اظہارکیا ، جو ہندوستان کے ساتھ ساتھ یورپ کے لوگوں کے لیے بے مثال پیش رفت کا حامل ہوگا ۔@AndrejPlenkovic ’’

 

“Održao sam produktivan razgovor s predsjednikom Vlade Republike Hrvatske, g. Andrejem Plenkovićem. Razmotrili smo mogućnosti dodatnog osnaživanja našeg bilateralnog partnerstva, s posebnim naglaskom na produbljivanje suradnje u područjima tehnologije, inovacija, brodogradnje te razvoja plavog gospodarstva, kao i na unapređenje povezanosti kroz koridor IMEEC. Posebno sam izrazio zahvalnost na njegovoj osobnoj potpori sklapanju Sporazuma o slobodnoj trgovini između Indije i Europske unije (India–EU FTA), koji će omogućiti daljnji razvoj za građane Indije i Europe.

@AndrejPlenkovic”

 

*****

 (ش ح – ش م۔م ذ)

U. No. 2657