Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے جمہوریہ قازقستان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

وزیر اعظم نے جمہوریہ قازقستان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں قازقستان کے وزیر اعظم عزت مآب اولزاس بیکٹینوف سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات بھارت کی میزبانی میں منعقدہ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے موقع پر ہوئی۔

وزیر اعظم نے اے آئی امپیکٹ سمٹ میں وزیر اعظم بیکٹینوف کی شرکت کی تعریف کی، جو دونوں ممالک کے اس مشترکہ عزم کو ظاہر کرتی ہے کہ ٹیکنالوجی کو سماجی بھلائی اور معاشی ترقی کے لیے بروئے کار لایا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا، جن میں سیاسی تعلقات، تجارت، دفاع و سلامتی، رابطہ کاری، توانائی، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور عوامی روابط شامل ہیں۔

علیحدہ پوسٹ میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے X پر لکھا:

”وزیر اعظم اولزاس بیکٹینوف اور میری آج پہلے ملاقات ہوئی۔ ان کا یہ دورہ بھارت-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنائے گا۔ تجارت، توانائی، اہم معدنیات، ریئر ارتھ عناصر، دفاع، رابطہ کاری اور خلا کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ہم اپنی دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔ @وزیر اعظم“

 

“Бүгін ертерек Премьер-министр Олжас Бектенов мырзамен кездестім. Оның сапары Үндістан мен Қазақстан арасындағы стратегиялық серіктестікті одан әрі тереңдете түседі. Сауда, энергетика, маңызды минералдар, сирек жер элементтері, қорғаныс, көлік-логистика байланысы және ғарыш салаларында екіжақты ынтымақтастықты дамытуға зор мүмкіндік бар. Достығымызды жаңа белестерге көтеру үшін бірлесіп жұмыс істеуді жалғастырамыз.

@PrimeMinisterEn”

 

*********

ش ح۔ ف ش ع

            U: 2675