Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

گرو پُورنِما کے موقع پر وزیرِ اعظم نے اساتذہ کے مقام و مرتبے کو اُجاگر کرنے والا ایک سنسکرت سُبھاشتم  شیئر کیا


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے گرو پُورنِما کے موقع پر ملک کے عوام کو دلی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ صرف علم ہی نہیں دیتے بلکہ اپنے شاگردوں کے دلوں میں مثبت توانائی پیدا کرتے ہیں اور انہیں اعلیٰ افکار، عمدہ اقدار اور بہترین اخلاق سے آراستہ کرکے ان کی شخصیت کی تعمیر کرتے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اساتذہ اور رہنماؤں کے اعلیٰ نظریات اور تعلیمات کو اپنی زندگی کا رہنما اصول بنائیں۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے ایک سنسکرت سُبھاشتم بھی شیئر کیا۔

प्रेरकः सूचकश्चैव वाचको दर्शकस्तथा।

शिक्षकः बोधकश्चैव षडेते गुरवः स्मृताः॥

‘‘اس سُبھاشتم (حکمت بھرے قول) کا مفہوم یہ ہے کہ جو شخص صحیح سمت دکھائے، علم و معرفت عطا کرے، حق و سچائی سے روشناس کرائے، نیکی اور راستبازی کی راہ پر چلنے کی ترغیب دے، تعلیم فراہم کرے اور انسان کے اندر زندگی کی حقیقت کو سمجھنے کا شعور بیدار کرے، تاکہ وہ اپنی شخصیت کی تعمیر و ترقی کر سکے، وہ سب ایک گرو کے چھ مختلف روپ ظاہر کرتے ہیں۔’’

یہی بات وزیرِ اعظم نے  ایکس پر اپنے پیغام میں لکھی۔

‘‘گرو پورنیما کے موقع پر تمام اہلِ وطن کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارک باد۔ گرو نہ صرف علم کی روشنی عطا کرتے ہیں بلکہ اپنے شاگردوں کے دلوں میں مثبت سوچ اور نیک جذبہ بھی پیدا کرتے ہیں اور انہیں اعلیٰ افکار اور بہترین اقدار سے آراستہ کرکے ایک اعلی کردار اور تعلیم یافتہ انسان بناتے ہیں۔ آئیے، ہم بھی ان کے بلند کردار اور اعلیٰ تعلیمات کو اپنی زندگی کا سہارا بنائیں۔’’

प्रेरकः सूचकश्चैव वाचको दर्शकस्तथा।

शिक्षकः बोधकश्चैव षडेते गुरवः स्मृताः॥

*****

ش  ح۔ ش ت- ف ر

Uno-825