Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

گورنروں کی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے وزیراعظم کا خطاب


نئی دہلی،  5 جون  2018،     وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج راشٹرپتی بھون میں گورنروں کی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا۔

وزیراعظم نے کانفرنس کے دوران ہوئے تبادلہ خیال اور اس دوران مشترک کئے گئے اِن پُٹس کی ستائش کی۔

وزیراعظم نے گورنروں سے ’’ایک بھارت، سریشٹھ بھارت‘‘ مہم کو مضبوط بنانے اپیل کی۔  یہ مہم شراکت داری، ثقافتی لین دین اور ریاستوں کے درمیان عوام سے عوام کے رابطوں کو  فروغ دینے کا کام کرتی ہے۔

وزیراعظم نے گورنروں سے اپیل کی کہ وہ چانسلر کی حیثیت سے یونیورسٹیوں سے اپیل کریں کہ وہ اکیڈمکس کے مختلف شعبوں میں امتیازی معیار کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی یونیورسٹیوں کو یہ کوشش کرنی چاہیے کہ وہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی صف میں شامل ہوسکیں اور گورنر یونیورسٹیوں میں یکسر تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کے کام میں اہم کردار ادا کرسکیں۔ اس تناظر میں انہوں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اور 10 چوٹی کے سرکاری اور 10 چوٹی کی نجی یونیورسٹیوں میں خودمختاری کے فروغ کے لئے مرکزی حکومت کے اقدامات کا ذکر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت عام لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے کی سمت میں کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر حضرات، عوامی زندگی میں اپنے وسیع تجربے کی بدولت سول ایجنسیوں اور سرکاری محکموں کو اس کاز کے لئے عہد بستگی کے ساتھ کام کرنے کی رغبت دلاسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے حکومت کے بڑے اور اہم  صحت انشورنس  منصوبے آیوش مان بھارت کا بھی ذکر کیا۔

جناب نریندر مودی نے کہا کہ 2022 میں آزادی کی 75 ویں سالگرہ اور 2019 میں مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی  جیسے  مواقع کے بارے میں کہا کہ ایسے مواقع ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے باعث ترغیب سنگ میل کا کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا کنبھ میلہ بھی قومی سطح پر اہمیت کے حامل کاز کے فروغ کے لئے ایک اہم موقع ثابت ہوسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U- 2937