پی ایم انڈیا
نئی دہلی،27دسمبر/ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ہماچل پردیش حکومت کا ایک سال پورا ہونے کے موقع پر ریاست کے دھرمشالہ میں جن آبھار ریلی سے خطاب کیا۔
اسٹیج پر پہنچنے سے پہلے وزیراعظم نے حکومت کی اسکیموں سے متعلق ایک نمائش بھی دیکھی انہوں نے مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں سے بھی بات چیت کی۔
ایک بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے روحانیت اور بہادری کی سرزمین کے طور پر ریاست ہماچل پردیش کی تعریف کی۔
انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ سابق وزیراعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کا ریاست سے ایک خصوصی اور گہرا رشتہ تھا۔
وزیر اعظم نے ریاستی سرکار کی اس بات کے لئے بھی تعریف کی کہ اپنی اسکیموں کے ذریعہ وہ گزشتہ ایک سال میں ریاست کے دیہی علاقوں کے لوگوں تک پہنچ پائی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ریاستی سرکار اگلی نسل کے بنیادی ڈھانچے پر توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہراؤں، ریلویز، بجلی، شمسی توانائی اور پیٹرولیم کےشعبے سے متعلق پروجیکٹ ہماچل پردیش میں سرگرمی کے ساتھ زیر نفاذ ہیں۔
وزیراعظم نے ریاست کی سیاحت کی صلاحیت کے بارے میں بھی تفصیل سے ذکر کیا۔اس تناظر میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بیرون ملکوں سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ 2013 میں 70 لاکھ سیاح ریاست میں آئے تھے جب کہ 2017 میں یہ تعداد بڑھ کر ایک کروڑ ہوگئی ۔ اسی طرح انہوں نے کہا کہ 2013 میں منظور شدہ ہوٹلوں کی تعداد تقریباً 1200 تھی جو اب بڑھ کر 1800 ہوگئی ہے۔
وزیراعظم نے یاد دلایا کہ گزشتہ 40 سال سے ہمارے سابق فوجی ایک عہدہ۔ ایک پنشن کے خواہش مند تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کی حکومت اقتدار میں آئی تو پورے معاملے کی صورت حال اور درکار وسائل کی صورتحال ایک دم واضح تھی۔ اس کے بعد سابق فوجیوں کی فلاح وبہبود کو یقینی بنانے کے لئے ایک عہدہ ایک پنشن کو نافذ کیا گیا۔
وزیراعظم نے ہماچل پردیش کے عوام کی اس بات کے لئے خصوصی طور پر تعریف کی کہ انہوں نے صفائی ستھرائی کے تئیں اپنے عزم کو برقرار رکھا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے سووچھتا کو ایک سنسکار کے طور پر قبول کیا ہے وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اس سے ریاست میں سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا۔
وزیر اعظم نے واضح کیا کہ کس طرح مرکزی حکومت نے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائدے کی براہ راست منتقلی کے ذریعہ بدعنوانی پر لگام کس دی گئی ہے اور تقریباً 90 ہزار کروڑ روپیہ بچا لیا گیا ہے۔
***********
U – 6476
Here are pictures from the public meeting in Dharamshala.
— Narendra Modi (@narendramodi) December 27, 2018
I congratulate the Himachal Pradesh Government under CM Shri Jairam Thakur on completing one year of providing good governance to the people of the state. @jairamthakurbjp pic.twitter.com/YVNXhncVQ5
हिमाचल प्रदेश और अटल जी का नाता अटूट रहा।
— Narendra Modi (@narendramodi) December 27, 2018
अटल जी ने हिमाचल के विकास की मजबूत नींव रखी और उसी से प्रेरित होकर भाजपा सरकार राज्य के विकास के लिए काम कर रही है। pic.twitter.com/QT4z64C0fE
Know how the emphasis on next-generation infrastructure will have a positive impact on the people of Himachal Pradesh. pic.twitter.com/y1KmQ93Yn8
— Narendra Modi (@narendramodi) December 27, 2018
Congress is a master at misleading farmers.
— Narendra Modi (@narendramodi) December 27, 2018
Their fake promises and tokenism will not cut ice with the hardworking farmers of India. pic.twitter.com/VgNupyi3ZE
उनको चौकीदार से डर लगने लगा है।
— Narendra Modi (@narendramodi) December 27, 2018
चोरों की नींद हराम हो गई है कि चौकीदार सोने को तैयार नहीं है।
चौकीदार चोरों को छोड़ेगा नहीं।
देश में ईमानदारी ही चलेगी। pic.twitter.com/nECzvqdbev