پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 14 مارچ 2018، مرکزی کابینہ نے جس کی میٹنگ کی صدارت وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کی، ہندوستان اور ایران کے درمیان صحت اور ادویات کے شعبے میں تعاون کے بارے میں ایک مفاہمت نامے کی پچھلی تاریخوں سے منظوری دی ہے۔اس مفاہمت نامے پر ایران کے صدر کے ہندوستان کے دورے کے موقع پر 17 فروری 2018 کو، دستخط کئے گئے تھے۔
اس مفاہمت نامے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی حوصلہ افزائی ہوگی اور باہمی تعلقات کو استحکام حاصل ہوگا۔
مفاہمت نامہ مندرجہ ذیل شعبوں میں تعاون کا احاطہ کرتا ہے:
اس مفاہمت نامے پر عمل درآمد کی نگرانی اور تعاون کی تفصیلات کی مزید تشریح کے لئے ایک ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔
U- 1447