Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کرناٹک کی راجدھانی بنگلور میں دیوار گرنے سے ہونے والے  جانی و مالی  نقصان پر وزیر اعظم کا اظہار تعزیت


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کرناٹک کی  راجدھانی  بنگلور میں دیوار گرنے کے افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان کی  تعزیت  اورہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں۔

جناب مودی نے اعلان کیا کہ وزیراعظم کے قومی امدادی فنڈ(پی ایم این آر ایف) سے  ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی کس 2 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔

وزیرِ اعظم  نے ایکس  پر اپنے پیغام میں کہا:

‘‘کرناٹک کے بنگلور میں دیوار گرنے کا حادثہ افسوسناک ہے۔ میری  تعزیت  اورہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔

پی ایم این آر ایف سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 2 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دئیے جائیں گے: وزیرِ اعظم’’

********

ش ح- ظ  الف-م ش

UR-6477