Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم نے اتر پردیش کے ضلع  ہردوئی میں گنگا ایکسپریس وے کے افتتاح کے دوران اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں

وزیرِ اعظم نے اتر پردیش کے ضلع  ہردوئی میں گنگا ایکسپریس وے کے افتتاح کے دوران اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے ضلع ہردوئی میں گنگا ایکسپریس وے کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں۔ انہوں نے ریاست کی تبدیلی کے سفر کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صنعتی نمو کی بے مثال رفتار نئے اتر پردیش کی  شناخت  بن رہی ہے۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں لکھا:

‘‘ڈبل انجن حکومت میں سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ مقررہ وقت کے اندر  پروجیکٹوں کے افتتاح کا عزم بھی پورا ہو رہا ہے۔ اسی لیے آج اتر پردیش میں ترقی کی رفتار یہاں کے ایکسپریس ویز سے بھی زیادہ تیز ہے۔’’

‘‘گنگا ایکسپریس وے صرف ایک تیز رفتار سڑک نہیں ہے، بلکہ نئے امکانات اور مواقع کا ایک گیٹ وے ہے۔ اس سے ریاست کے کسان بھائیوں اور بہنوں کو بھی بہت فائدہ ہوگا۔’’

‘‘ گزشتہ کچھ  برسوں میں اتر پردیش کو صنعتی طور پر ترقی دینے اور اسے مینوفیکچرنگ کا مرکز بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی گئی ہیں۔ اس کی صرف ایک نہیں بلکہ کئی مثالیں ہیں…’’

********

ش ح- ظ  الف-م ش

UR-6478