پی ایم انڈیا
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جناب رابرٹ اے ایف تھرمن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے مسٹر تھرمن کو بدھ مت کا ممتاز اسکالر، مایہ ناز استاد اور ہندوستان کا ایک دیرینہ دوست قرار دیا۔ جناب نریندر مودی نے کہا کہ جناب تھرمن نے اپنی تصانیف کے ذریعے دنیا بھر میں بدھ مت کے افکار کو متعارف کرایا اور مختلف ثقافتوں کے درمیان افہام و تفہیم کے پائیدار پُل تعمیر کیے۔
وزیراعظم نے چند سال قبل نیویارک شہر میں جناب تھرمن کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کرتے ہوئےکہا کہ ان کے درمیان یہ بہترین یادگارگفتگو تھی۔
وزیراعظم نے غم کی اس گھڑی میں جناب تھرمن کے اہل خانہ، دوستوں اور چاہنے والوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
جناب نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا؛
“جناب رابرٹ اے ایف تھرمن کے انتقال پر گہرا صدمہ ہوا ہے، جو بدھ مت کے ممتاز اسکالر، مایہ ناز استاد اور ہندوستان کے دیرینہ دوست تھے۔ انہوں نے اپنی تصانیف کے ذریعے عالمی سطح پر بدھ مت کے افکار کو متعارف کرایا اور ثقافتوں کے درمیان افہام و تفہیم کے پائیدار پُل بھی تعمیر کیے۔ مجھے چند سال قبل نیویارک شہر میں ان کے ساتھ اپنی ملاقات اچھی طرح یاد ہے، جہاں ہماری بہترین گفتگو ہوئی تھی۔ غم کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں ان کے اہل خانہ، دوستوں اور چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔”
Deeply saddened by the passing of Mr. Robert A. F. Thurman, an eminent scholar of Buddhism, a distinguished teacher and a lifelong friend of India. Through his works, he popularised Buddhist thoughts globally and also built enduring bridges of understanding between cultures. I… pic.twitter.com/vSWbZKSMeW
— Narendra Modi (@narendramodi) June 17, 2026
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ش ع۔ ن م۔
U- 8795