وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج میسورو، کرناٹک میں بھارت کے پہلے ایل ای ڈی ڈوم پلانیٹیریم، کاسموس-میسورو پلانیٹیریم کا اِفتتاح کیا۔ اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے کنڑ میں اپنی مبارکباد پیش کی، اور ویویکا اسمارک کے اِفتتاح کے چند ماہ بعد ہی کاسموس پلانیٹیریم کو قوم کے نام وقف کرنے کے لیے میسورو واپس آکر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے اس بات کی نشان دہی کرتے ہوئے کہ جہاں ویویکا اسمارک خود احتسابی اور روحانی جستجو کی ترغیب دیتا ہے، وہیں کاسموس پلانیٹیریم ہماری نظروں کو وسیع کائنات کے اسرار کو کھولنے کے لیے آسمان کی طرف موڑتا ہے، دونوں تاریخی مقامات کے ذریعے دیے گئے گہرے ثقافتی پیغام پر زور دیا۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا، ”یہ اس حقیقت کی ایک مثال ہے کہ بھارت میں روحانیت اور سائنس کی روایات ہمیشہ ساتھ ساتھ آگے بڑھی ہیں۔“
یہ یاد کرتے ہوئے کہ کس طرح قدیم بھارتی آباؤ اجداد نے آسمانوں کا باریک بینی سے مطالعہ کیا، سیاروں اور ستاروں کی حرکات کو سمجھا، کیلنڈر بنائے، اور شمسی و قمری گرہن کا حساب لگایا، وزیرِ اعظم نے آریہ بھٹ، وراہ مہر، بھاسکراچاریہ اور نیل کنٹھ سومیاجی جیسے عظیم بھارتی ماہرین فلکیات کی وراثت کو اجاگر کیا۔ وزیرِ اعظم مودی نے زور دے کر کہا، ”اس وقت آج جیسے جدید آلات اور ٹکنالوجی موجود نہیں تھی؛ اس کے باوجود، انھوں نے بڑی دریافتیں کیں اور مشکل حسابات انجام دیے۔“
میسورو کی علم پرور اداروں کو فروغ دینے کی بھرپور روایت کو اجاگر کرتے ہوئے، جس میں مہاراجہ نالواڑی کرشن راجا واڈیار کے تحت میسورو یونیورسٹی کا قیام اور واڈیار شاہی خاندان کا بنگلورو میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار شامل ہے تاکہ اس کالرز کی نسلوں کو تفویضِ اختیارات حاصل ہو، وزیرِ اعظم نے زور دے کر کہا کہ میسورو اس جدید ترین پلانیٹیریم کو نوجوانوں اور شہریوں کے نام وقف کرنے کے ساتھ بھارت کے سائنسی سفر میں ایک نیا باب شامل کر رہا ہے۔ انھوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ ایل ای ڈی ڈوم کے اندر ایک شو دیکھنا اپنے آپ میں ایک شاندار تجربہ تھا، اس سنگ میل پر قوم کو مبارکباد دی۔ جناب مودی نے کہا، ”میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس، میسورو یونیورسٹی، بھارت سرکار کے مختلف محکموں، اور اس کی تعمیر سے وابستہ تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔“
بھارت کے قومی نعرے ’جے جوان، جے کسان‘ سے اٹل بہاری واجپائی کے ’جے وگیان‘ کے اضافے اور اکیسویں صدی کے بھارت کی رہ نمائی کرنے والے اپنے ’جے انوسندھان‘ کے اضافے تک کے ارتقا کا سراغ لگاتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے گذشتہ سال ممبئی میں فلکیات اور فلکی طبیعیات پر بین الاقوامی اولمپیاڈ کی میزبانی کے دوران بھارتی نوجوانوں کی پرجوش شرکت کی ستائش کی اور ویتنام میں اس سال کے ایڈیشن میں ان کی شاندار کارکردگی کو اجاگر کیا۔ وزیرِ اعظم مودی نے زور دے کر کہا، ”بھارت سے پانچ طلبہ ویتنام گئے؛ ان میں سے چار نے سونے کے تمغے جیتے اور ایک نے چاندی کا تمغہ جیتا، جو پورے ملک کے لیے فخر کا باعث ہے۔“
اس سال کے بین الاقوامی اولمپیاڈز میں ریاضی، طبیعیات، کیمسٹری اور حیاتیات میں سونے یا چاندی کے تمغے جیتنے والے نوجوان بھارتی طلبہ کی ریکارڈ توڑ کام یابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے زور دیا کہ جب بھی نوجوان بھارتیوں کو سیکھنے کے وسائل، ٹکنالوجی، آلات اور ادارہ جاتی مدد فراہم کی جاتی ہے تو وہ غیر معمولی سنگ میل حاصل کرتے ہیں۔ جناب مودی نے کہا، ”یہ کاسموس پلانیٹیریم اب ان کے خوابوں کو عملی شکل دینے میں بھی بے حد مدد کرنے والا ہے۔“
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کوئی بھی قوم تیزی سے عالمی تکنیکی تبدیلی کے درمیان سست روی کا شکار نہیں ہو سکتی، وزیرِ اعظم نے گذشتہ دہائی میں فلکیات، فلکی طبیعیات اور خلائی تحقیق میں بھارت کی بے مثال رفتار کی تفصیلات بتائیں، جس میں نئے ٹیلی اس کوپس اور تاریخی اِسرو مشن شامل ہیں، جن میں چندریان-3 کے ساتھ چاند کے جنوبی قطب کے قریب اترنے والا پہلا ملک بننا اور بھارت کی پہلی خلائی شمسی رصد گاہ، آدتیہ-ایل1 کا آغاز شامل ہے۔ وزیرِ اعظم مودی نے زور دے کر کہا، ”گذشتہ سال ہی، بھارت خلا میں ڈاکنگ اور ان ڈاکنگ کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا۔“
اس بات کی نشان دہی کرتے ہوئے کہ ایک بھارتی خلاباز نے حال ہی میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا سفر کیا اور اس دوران نئے تجربات کیے، وزیرِ اعظم نے مشن کے نتائج کی اسٹریٹجک قدر کو اجاگر کیا۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا، ”اس مشن سے حاصل ہونے والا تجربہ ہمارے اپنے انسانی خلائی پرواز کے پروگرام، گگن یان کے لیے بھی مفید ثابت ہو رہا ہے۔“
خلائی شعبے کو نجی شرکت کے لیے کھولنے کے بھارت سرکار کے فیصلے کو اجاگر کرتے ہوئے، جس نے بھارتی اسٹارٹ اپس اور نوجوانوں کو نجی راکٹ لانچ کرکے، سیٹلائٹ کو مدار میں رکھ کر، اور بے مثال خلائی منصوبے شروع کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے قابل بنایا ہے، وزیرِ اعظم نے بیان کیا کہ یہ نئے بھارت کے سائنسی نقطہ نظر کا غماز ہے۔ وزیرِ اعظم مودی نے زور دے کر کہا، ”جہاں نئی دریافتوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، نئی ٹکنالوجی تیار کی جا رہی ہے، اور ہمارے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔“
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بھارت ہمیشہ ’انسانیت سب سے پہلے‘ کے منتر سے رہ نمائی حاصل کرتا رہا ہے اور اس نے اپنے خلائی پروگرام کو انسانی بہبود کے لیے وقف کیا ہے، وزیرِ اعظم نے ماہی گیروں کے لیے اِسرو کے تیار کردہ سیٹلائٹ مواصلاتی نظام کا حوالہ دیا۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا، ”اس نظام کی مدد سے، ریسیورز سے لیس کشتیوں کے لیے، اہلکار طوفان کے دوران انھیں بروقت الرٹ فراہم کر سکتے ہیں اور ساحل پر ان کی محفوظ واپسی کو بھی ٹریک کر سکتے ہیں۔“
خلائی ٹکنالوجی کے روزمرہ کے استعمال کی تفصیلات بتاتے ہوئے جیسے کہ بھارتی ریلوے اور اِسرو کے ذریعے تیار کردہ ریئل ٹائم ٹرین ٹریکنگ سسٹم جو لائیو ٹرین کے مقامات کی جانچ کرتا ہے اور پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت فصل کی پیداوار کا تخمینہ لگانے اور زرعی بیمہ کے دعووں کو نمٹانے کے لیے فیلڈ ان پٹ کے ساتھ سیٹلائٹ ڈیٹا کا استعمال، وزیرِ اعظم نے بھارت کے خلائی اثاثوں کے دوہرے اثر کو اجاگر کیا۔ وزیرِ اعظم مودی نے زور دے کر کہا، ”آج ہمارے سیٹلائٹ خلا کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، اور ساتھ ہی، انھیں زمین پر لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔“
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بھارت سرکار کا رہ نمائی کا فلسفہ ’معاشرے کے لیے سائنس‘ ملک بھر میں تحقیق اور جدت طرازی کے لیے اس کی مسلسل کوشش کو آگے بڑھاتا ہے، وزیرِ اعظم نے زور دے کر کہا کہ ملک بھر میں 10,000 سے زیادہ اٹل ٹنکرنگ لیبز سے ایک کروڑ سے زیادہ طلبہ پہلے ہی مستفید ہو چکے ہیں۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا، ”ان لیبز میں، بچوں کو اپنے خیالات پر کام کرنے، نئے تجربات کرنے اور جدت طرازی کرنے کے مواقع مل رہے ہیں۔“
یہ بیان کرتے ہوئے کہ تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے طلبہ اور اس کالرز کو دنیا کے بہترین سائنسی لٹریچر تک رسائی فراہم کرنا ضروری ہے، وزیرِ اعظم نے انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن کے قیام کے ساتھ ساتھ گھریلو اداروں کو معروف عالمی جرائد تک رسائی میں مدد کرنے کے لیے ’ون نیشن ون سبسکرپشن‘ کے آغاز کو اجاگر کیا۔ وزیرِ اعظم مودی نے زور دے کر کہا، ”اس کے ذریعے، ہم زیادہ سے زیادہ یونیورسٹیوں کو نئی تحقیق کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔“
گھریلو محققین کے لیے مسلسل فنڈنگ کو یقینی بنانے کے لیے گذشتہ سال ایک لاکھ کروڑ روپے کی ریسرچ، ڈیولپمنٹ اور انوویشن اسکیم کے آغاز کو یاد کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے اس پہل کے عملی اثر کو اجاگر کیا۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا، ”یہ نئی ٹکنالوجی کو لیب سے باہر نکالنے اور اسے عملی استعمال تک پہنچانے میں مدد کر رہا ہے۔“
اپنے خطاب کا اختتام اس بیان کے ساتھ کرتے ہوئے کہ پلانیٹیریم اور سائنس سینٹرز بھارت کے بڑھتے ہوئے سائنس اور تحقیق کے ایکو سسٹم میں نوجوانوں کے تجسس کو جگانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، وزیرِ اعظم نے کاسموس سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ پورے خطے سے اسکول اور کالج کے طلبہ کو مسلسل مدعو کریں اور آگے کے سفر کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم مودی نے زور دے کر کہا، ”جو بچے یہاں کائنات کے بارے میں جاننے آتے ہیں، یہ ممکن ہے کہ ان میں سے کچھ ایک دن یہاں واپس آئیں اور ہمیں بتائیں کہ انھوں نے کائنات کے بارے میں کیا نئی دریافتیں کی ہیں، اور یہی اس کاسموس پلانیٹیریم کی سب سے بڑی کام یابی ہوگی۔“
The new COSMOS Planetarium in Mysuru brings the wonders of the universe closer to young minds. https://t.co/AhdAkpkSGF
— Narendra Modi (@narendramodi) November 13, 2026
भारत में आर्यभट्ट, वराहमिहिर, भास्कराचार्य और नीलकंठ सोमयाजी जैसे अनेक महान astronomers हुए।
आज जैसे advanced instruments और technology उस समय नहीं थे। इसके बावजूद उन्होंने बड़ी-बड़ी खोजें कीं, मुश्किल calculations किए: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) November 13, 2026
आज जब भारत science के क्षेत्र में एक के बाद एक नई उपलब्धियां हासिल कर रहा है, तब इस अत्याधुनिक COSMOS Planetarium के रूप में मैसूरु भी भारत की scientific journey में एक नया chapter जोड़ रहा है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) November 13, 2026
हमारी सरकार ने space sector को open किया।
इससे private sector के लिए नई संभावनाएं बनी हैं।
भारत के startups को भी अपनी क्षमता दिखाने का अवसर मिला है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) November 13, 2026
***
(ش ح – ع ا)
U.No. 7617
The new COSMOS Planetarium in Mysuru brings the wonders of the universe closer to young minds. https://t.co/AhdAkpkSGF
— Narendra Modi (@narendramodi) November 13, 2026
भारत में आर्यभट्ट, वराहमिहिर, भास्कराचार्य और नीलकंठ सोमयाजी जैसे अनेक महान astronomers हुए। आज जैसे advanced instruments और technology उस समय नहीं थे। इसके बावजूद उन्होंने बड़ी-बड़ी खोजें कीं, मुश्किल calculations किए: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) November 13, 2026
आज जब भारत science के क्षेत्र में एक के बाद एक नई उपलब्धियां हासिल कर रहा है, तब इस अत्याधुनिक COSMOS Planetarium के रूप में मैसूरु भी भारत की scientific journey में एक नया chapter जोड़ रहा है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) November 13, 2026
हमारी सरकार ने space sector को open किया। इससे private sector के लिए नई संभावनाएं बनी हैं। भारत के startups को भी अपनी क्षमता दिखाने का अवसर मिला है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) November 13, 2026