Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ریوا، مدھیہ پردیش میں پیش آئے حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر اظہار افسوس کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے ریوا میں پیش آئے ایک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ان لوگوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم کے دفتر نے کہا:

’’ مدھیہ پردیش کے ریوا میں پیش آنے والے حادثے میں جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ میری ہمدردیاں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں: وزیر اعظم نریندر مودی @narendramodi‘‘

 

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:2960