Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم 19 ستمبر کو 20ویں روزگار میلے میں سرکاری ملازمتوں کے لیے منتخب 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامے سونپیں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19 ستمبر 2026 کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 20ویں روزگار میلے میں مختلف سرکاری اداروں میں نومنتخب  نوجوانوں کو 51 ہزار سے زائد تقرری نامے سونپیں گے۔ وہ اس موقع پر نو منتخب امیدواروں سے بھی خطاب کریں گے۔

یہ روزگار میلہ ملک بھر میں 45 مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔ نو منتخب امیدوار حکومت ہند کی مختلف وزارتوں اور محکموں میں اپنی خدمات انجام دیں گے، جن میں محکمہ محصولامت، وزارت ریلوے، وزارت داخلہ، وزارت صحت و خاندانی بہبود، محکمہ مالیاتی خدمات اور وزارت دفاع سمیت دیگر شامل ہیں۔

روزگار میلہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ملک کی ترقی کے سفر میں ان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے پر حکومت کی مسلسل توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔ 20 ویں روزگار میلے کے ساتھ، مختلف شعبوں اور حکومتی اداروں میں مجموعی طور پر تقریباً 12.75 لاکھ نوجوانوں کو تقرری  نامے  موصول ہو چکے ہوں گے۔

*****

ش ح۔ م ع ن۔ت ع

U.No. 3792