Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے سابق صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کو سالگرہ کی مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کو سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جناب رام ناتھ کووند کی عوامی زندگی کے طویل عرصے میں ہندوستان کی ترقی، آئین میں درج اقدار اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی نمایاں رہی ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ جناب رام ناتھ کووند نے جذبے اور سادگی کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے، جس کی وجہ سے معاشرے کے تمام طبقات کے لوگ ان کا احترام کرتے ہیں۔

جناب مودی نے ایکس پر لکھا:

’’سابق صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند جی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔

عوامی زندگی کے طویل عرصے کے دوران ہندوستان کی ترقی، ہمارے آئین میں درج اقدار اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی نمایاں رہی ہے۔ انہوں نے جذبے اور سادگی کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے، جس کی وجہ سے معاشرے کے تمام طبقات کے لوگ ان کا احترام کرتے ہیں۔

میری دعا ہے کہ انہیں بہترین صحت، خوشی اور طویل عمر عطا ہو @ramnathkovind ‘‘

Warm birthday greetings to former President Shri Ram Nath Kovind Ji.
His long years in public life have been marked by a steadfast commitment to the development of India, the values enshrined in our Constitution and welfare of the people. He has served the nation with passion…

— Narendra Modi (@narendramodi) October 1, 2026

*****

 ش ح – ظ الف –  ش  ہ ب

UR No. 4405