Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

 وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل اسٹینڈنگ ایس ایچ 1 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر اونی لیکھرا کو مبارک باد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل اسٹینڈنگ ایس ایچ 1 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر اونی لیکھرا کو مبارک باد دی۔

جناب مودی نے ان کے شاندار اسکور، مستقل مزاجی اور عزم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کارکردگی مسلسل ملک کا سر فخر سے بلند کر رہی ہے۔ انہوں نے اونی لیکھرا کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:

’’اونی لیکھرا نے شاندار چاندی کا تمغہ جیتا!

ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل اسٹینڈنگ ایس ایچ 1 مقابلے میں شاندار اسکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتنے پر انہیں مبارک باد۔ ان کی مستقل مزاجی اور عزم مسلسل ملک کا سر فخر سے بلند کر رہے ہیں۔ ان کے مستقبل کے لیے نیک تمنائیں: وزیر اعظم نریندر مودی۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ش ب۔ن م۔

U- 6306