Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

 وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز 2026 کے لیے ہندوستانی دستے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا


 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آئچی-ناگویا میں ایشین پیرا گیمز 2026 کے آغاز کے موقع پر ہندوستانی دستے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کو اپنے پیرا ایتھلیٹس پر بے حد فخر ہے، جن کا عزم، لگن اور ناقابل تسخیر جذبہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کے لئے باعث تحریک ہے۔

جناب مودی نے کھلاڑیوں کے لیے اعتماد کے ساتھ مقابلہ کرنے اور اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’آئیچی-ناگویا میں ایشین پیرا گیمز 2026 کے آغاز کے موقع پر ہندوستانی دستے کے لیے میری نیک خواہشات۔

ہندوستان کو اپنے شاندار پیرا ایتھلیٹس پر بے حد فخر ہے۔ ان کا عزم، لگن اور ناقابل تسخیر جذبہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کو تحریک دیتا ہے۔

امید ہے کہ وہ اعتماد کے ساتھ مقابلہ کریں گے اور اپنی بہترین کارکردگی پیش کریں گے۔‘‘

 

 

************

 

 

 

 

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :6280  )