Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے جھارکھنڈ کے دیو گھر میں ایک نئے ایمس کے قیام کی منظوری دی


نئی دہلی،16 مئی/   وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے جھارکھنڈ کے دیو گھر میں ایک نئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس ) کے قیام کی منظوری دی ہے۔ اس پروجیکٹ کے لئے 1103 کروڑ روپے کے فنڈ کی منظوری دے دی گئی ہے اور مذکورہ ایمس کا قیام پردھان منتری سواستھ سورکشا یوجنا (پی ایم ایس ایس وائی ) کے تحت عمل میں آئے گا۔

تفصیلات

دیو گھر کے ایمس میں یہ سہولتیں دستیاب ہوں گی:

 

  • 750بستروں کی گنجائش والا ایک اسپتال ، جس میں ٹراما سینٹر سہولتیں ہوں گی۔
  • فی سال 100 ایم بی بی ایس طلبا کے  داخلہ کے ساتھ ایک میڈیکل کالج ۔
  • فی سال60 بی ایس سی (نرسنگ) طلبا کے داخلہ کے ساتھ ایک نرسنگ کالج، رہائشی کمپلیکس اور سہولتیں ؍ خدمات ، وسیع تر طور پر نئی دلی ایمس کی طرز پر۔
  • 15آپریشن تھیٹر سمیت  20 اسپیشیلٹی ؍ سپر اسپیشلیٹی  ڈپارٹمنٹس۔
  • دواؤں کے روایتی نظام میں علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے 300 بستروں کی گنجائش والا ایک آیوش محکمہ ۔

اثر:

دیو گھر میں نئے ایمس کے قیام سے  دو مقصد حاصل ہوگا۔پہلا یہ کہ یہاں کے لوگوں کو سپر اسپیشلیٹی حفظان صحت  میسر ہوگا اور دوسرے یہ کہ  اس خطے میں ڈاکٹروں اور دیگر صحت کارکنان کی ایک بڑی تعداد کو تیار کرنے میں بھی مدد ملے گی جو کہ قومی صحت مشن (این ایچ ایم )کے تحت تیار کئے جانے والے ابتدائی اور ثانوی درجے کے اداروں کے لئے دستیاب ہوگی۔

پی ایم ایس ایس وائی کے تحت  ایمس کا قیام بھونیشور ، بھوپال ، رائے پور ، جودھپور، رشی کیش اور پٹنہ میں عمل میں آیا ہے۔ یوپی کے رائے بریلی ، مہاراشٹر کے ناگپور،مغربی بنگال کے کلیانی گنج  اور آندھرا پردیش کے گنٹور کے منگالاگیری میں ایمس کے قیام پر کام چل رہا ہے۔ یوپی کے گورگھپور میں  بھی ایمس کے لئے تعمیراتی کام کو منظور ی دے دی گئی ہے۔

مزید برآں، درج ذیل ایمس کے قیام کو بھی منظوری دی گئی ہے۔

  • بھٹنڈا ، پنجاب جولائی 2016 میں ۔
  • گوہاٹی (آسام)، مئی 2017 میں۔
  • بلاس پور (ہماچل پردیش )، جنوری 2018 میں ۔

 

 

 

**************

( م ن ۔ن ا ۔م ف (

U.No. 2595