Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

بھارت – ڈنمارک کے مابین خوراک سلامتی اور تعاون سے متعلق مفاہمتی عرضداشت کو کابینہ کی منظوری


 

نئیدہلی۔24؍مئی۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے بھارت اور ڈنمارک کے مابین خوراک سلامتی اور تعاون کے معاہدے سے متعلق مفاہمتی عرضداشت کو اپنی استقدامی  منظوری دے دی ہے۔ بھارت اور ڈنمارک کے مابین اس معاہدے کے مسودے پر 16 اپریل 2018 کو دستخط کیے گئے  تھے۔

اس مفاہمتی عرضداشت کی رو سے خوراک سلامتی کے شعبے میں دونوں ممالک کو اپنی صلاحیت سازی کو مستحکم بنانے اور خوراک سلامتی سے متعلق تمام موضوعات کو تیزی سے نمٹانے اور دوطرفہ  تعاون کو مضبوط کرنے، باہمی افہام وتفہیم کو فروغ  دینے اور باہمی اعتماد میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

اس مفاہمتی عرضداشت کے نتیجے میں عمدہ ترین پیشوں تک رسائی اور خوراک تجارت میں اہم اشیاء کو خوراک سلامتی معیارات کے مطابق بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-2723