پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل پریاگ راج میں کنبھ کا دورہ کریں گے۔کنبھ میں وہ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت کے ذریعے منعقدہ سوچھ کنبھ، سوچھ آبھار میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم صفائی کرمچاریوں، سوچھ گرہیوں، پولیس اہلکاروں اور ناوکوں کو سوچھ کنبھ، سوچھ آبھار کے ایوارڈز تقسیم کریں گے۔ علاوہ ازیں سوچھ سیوا سمّان فوائد پیکیج کا بھی ڈیجیٹل اعلان کیا جائے گا۔
بعد ازاں وزیر اعظم ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم تری وینی سنگم پر اسنان کریں گے۔ وہ پریاگ راج میں صفائی کرمچاریوں کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کریں گے۔
اس سال پریاگ راج میں منعقدہ کنبھ میں صفائی ستھرائی اور سوچھ بھارت کے اقدامات پر غیرمعمولی توجہ مرکوز کی گئی۔ وزیر اعظم کے ذریعے دیئے جانے والے سوچھ کنبھ، سوچھ آبھار ایوارڈز سے ان لوگوں کی عزت افزائی ہوگی جنھوں نے سوچھ کنبھ کو یقینی بنانے میں کلیدی رول ادا کیا۔
U. No. 1209
PM @narendramodi will visit the Kumbh at Prayagraj tomorrow.
— PMO India (@PMOIndia) February 23, 2019
He will offer prayers at the Sangam.
He will interact with Safai Karamcharis. @PrayagrajKumbh https://t.co/f0nH44kHlb
At the Swachh Kumbh, Swachh Aabhaar event, PM @narendramodi will distribute the Swachh Kumbh Swachh Aabhaar awards to Safai Karmacharis, Swachhagrahis, Police Personnel and Naviks.
— PMO India (@PMOIndia) February 23, 2019