Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ایس اے ٹی- ممبئی میں ٹکنیکل ممبر کے عہدے کو کابینہ کی منظوری


نئی دہلی، 7  مارچ /وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ نے حکومت ہند کے سکریٹری کی عہدےکے مساوی  سیکورٹی  اپیلیٹ  ٹرائبونل   (ایس اے ٹی) میں ٹکنیکل  ممبر  کا عہدہ  وضع کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔  اس عہدے کی تنخواہ 2 لاکھ 25 ہزار   روپے (مقرر)  یا تنخواہ کمیشن کی ساتویں سفارشات کے  مطابق   تنخواہ میٹرکس  کے لیول 17 کے مطابق ہوگی۔  

فوائد:

اس نئے عہدے کی تشکیل سے  ایس اے ٹی ممبئی   میں  اضافی بنچ  بنانے میں سہولت ہوگی اور اس سے بھارت کے    تمسکات   اور ایکسچنج بورڈ (سیبی)، انشورنس ریگولیٹری اور  ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے) اور پنشن فنڈ ریگولیٹری نیز  ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف  آر ڈی اے) کے سلسلہ میں  ایس اے ٹی نے  اپیلوں کی بڑھتی تعداد کا تیزی سے   نمٹارا ہوگا اور اس سے   سرمایہ کاروں ، پنشن یافتگان اور عوام کو  کافی فائدہ پہنچے گا۔   سیکورٹی  مارکیٹ اور  بیمہ سیکٹر تیزی سے بڑھ رہا ہے۔  سیکورٹی  مارکیٹ میں  کاروبار کی تعداد میں اضافہ، بیمہ سیکٹر میں کلائنٹس کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ  شکایات   کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ اس لئے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ   تیز رفتار ازالہ جاتی نظا م قائم ہو۔  جس سے  بیمہ  ، تمسکات مارکیٹ  اور پنشن سے متعلق  اپیل معاملات  تیز رفتار  کے ساتھ نبٹارا ہوگا اور اس سے عوام کا فائدہ ہوگا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن ۔ ش س ۔ ج۔

U- 1430