Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے راجکوٹ میں اسپتال  آتشزدگی کی وجہ سے ہوئے


نئی دلی،27؍ نومبر،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے راجکوٹ میں ایک اسپتال میں آگ لگنے کے واقعے میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔

 ایک ٹوئیٹ میں، وزیراعظم نے کہاکہ ‘‘انہیں راجکوٹ میں ایک اسپتال میں آتشزدگی کی وجہ سے ہوئے جانی نقصان پر انتہائی گہراصدمہ پہنچا ہے۔ میری تمام ہمدردیاں ان سبھی کنبوں کے افراد کےساتھ ہیں،جن کے عزیزواقارب اس حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتا ہوں۔ انتظامیہ متاثرہ لوگوں کے لئے ہر ممکن امداد کو یقینی بنا رہی ہے۔’’

 

 

*************

( م ن ۔ ح ا ۔  ک ا(

U. No. 7607